آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
👁️ 537 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
تہران (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) ایران کے خاتم الانبیاء مرکزی ہیڈ کوارٹر (ایرانی مسلح افواج) نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ایران کی جانب سے مقرر کردہ بحری راستوں سے انحراف یا ایرانی نیویگیشن ضوابط کو نظر انداز کرنے والے جہازوں کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
خاتم الانبیاء ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی امریکی مداخلت کا ایرانی مسلح افواج کی طرف سے "فیصلہ کن اور فوری جواب" دیا جائے گا۔
بیان میں آبنائے ہرمز کو ایران کی خودمختاری سے متعلق ایک اہم آبی گزرگاہ قرار دیتے ہوئے آئل ٹینکروں، تجارتی جہازوں اور دیگر تمام بحری جہازوں پر زور دیا گیا کہ وہ محفوظ آمدورفت کے لیے ایران کی جانب سے مقرر کردہ بحری راستوں کی پابندی کریں۔
ایرانی فوج کے مطابق اگر کوئی جہاز ان راستوں سے انحراف کرتا ہے یا ایران کے نیویگیشن پروٹوکول کو نظر انداز کرتا ہے تو اسے مسلح افواج کی جانب سے "فوری اور سخت ردِعمل" کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ آبنائے ہرمز کے اوپر امریکی لڑاکا طیاروں اور ڈرونز کی مسلسل موجودگی اس اہم آبی گزرگاہ کی سلامتی اور خطے کے استحکام کے لیے خطرہ ہے۔
اس سے قبل ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر دعویٰ کیا تھا کہ آبنائے ہرمز کی نگرانی امریکی سینٹکام نہیں بلکہ ایران کی کمان کے تحت ہوتی ہے۔
دوسری جانب جہاز رانی سے متعلق متعدد یونینوں اور کمپنیوں نے گزشتہ روز اعلان کیا کہ دو تجارتی بحری جہازوں پر حالیہ حملوں کے بعد، ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے باوجود، آبنائے ہرمز کو کم از کم آئندہ آٹھ روز کے لیے "جنگی آپریشنز زون" تصور کیا جائے گا۔
بیان کے مطابق یہ درجہ بندی کم از کم 9 جولائی تک برقرار رہے گی، جبکہ سیکیورٹی صورتحال کا ہفتہ وار جائزہ لیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C