آبنائے ہرمز پر امریکی مداخلت برداشت نہیں کرینگے، ایران
👁️ 261 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز پر امریکی مداخلت برداشت نہیں کرینگے، ایران
تہران (ڈیلی اردو) ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ امریکہ آبنائے ہرمز کا کنٹرول سنبھال رہا ہے۔ ایرانی عسکری حکام نے خبردار کیا ہے کہ تہران اس اہم بحری گزرگاہ کے انتظامی امور میں کسی بھی غیر ملکی مداخلت کی اجازت نہیں دے گا۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایران کے عسکری ہیڈکوارٹر خاتم الانبیا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں امریکی سرگرمیوں نے خطے کی سلامتی کو "شدید خطرات" سے دوچار کر دیہے۔
بیان میں کہا گیا کہ “ہم امریکہ کو اس اہم آبی گزرگاہ پر کنٹرول حاصل کرنے کی اجازت نہیں دیتے اور نہ ہی دیں گے۔”
ایرانی عسکری حکام نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج امریکی اقدامات سے پیدا ہونے والی کسی بھی کشیدگی یا ممکنہ خلل سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔
بیان میں خبردار کیا گیا کہ امریکہ کے ساتھ تعاون کرنے والے ممالک کے اقدامات کو ایران اپنی خودمختاری کے خلاف "جنگی اقدام" تصور کرے گا۔
ایرانی فوج نے مزید کہا کہ اگر موجودہ تنازع مزید پھیلتا ہے تو “جنگ کے شعلے خطے کے تمام ممالک کو اپنی لپیٹ میں لے سکتے ہیں۔”
ایرانی پارلیمانی عہدیدار کا ردعمل
امریکی صدر کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کے خلاف نئی بحری ناکہ بندی کے اعلان کے بعد ایران کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کمیشن کے رکن پارلیمنٹ ابراہیم رضائی نے بھی ردعمل دیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ “آبنائے ہرمز کے تحفظ کے لیے ہمیں غیر ملکیوں کی ضرورت نہیں۔”
انہوں نے امریکی اقدامات کو خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کا باعث قرار دیا۔
پاسداران انقلاب کا امریکہ کو انتباہ
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے آبنائے ہرمز میں مداخلت نے عالمی تیل اور گیس کی فراہمی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔
تسنیم کے مطابق پاسداران انقلاب کے بیان میں کہا گیا کہ ایران اب بھی آبنائے ہرمز پر کنٹرول رکھتا ہے اور غیر ملکی طاقتوں اور ان کے اتحادیوں کو "ایرانی عوام کی مرضی کے سامنے جھکنے پر مجبور" کرے گا۔
بیان میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ ایران امریکہ کی نئی کارروائیوں کے جواب میں اسے "مزید ذلت اور مایوسی" سے دوچار کرے گا۔
عالمی توانائی منڈیوں پر اثرات
یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ اور ایران کے درمیان فوجی کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے خلاف حملوں کے دعوے کر رہے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق حالیہ کشیدگی کے بعد عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، تاہم قیمتیں اب بھی اس سطح سے کم ہیں جو تنازع کے عروج کے دوران ریکارڈ کی گئی تھیں۔
آبنائے ہرمز دنیا کی اہم ترین توانائی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار روزانہ منتقل ہوتی ہے۔ خطے میں کسی بھی قسم کی طویل بندش یا فوجی کشیدگی عالمی توانائی کی ترسیل اور بحری تجارت کو متاثر کر سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بولیویا میں فوجی اڈے کے اندر زور دار دھماکا، 10 افراد ہلاک، 62 زخمی
05/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
یمن: جنوبی تعز میں حکومتی فورسز کی پیش قدمی، حَیفان میں اہم پہاڑی اور دیہات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ
05/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کی ایران کے حساس جوہری مقام کو نشانہ بنانے کی دھمکی، روس یوکرین جنگ پر بھی سفارتی کوششیں تیز
05/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شابان وادی میں ڈرون حملہ، ٹی ٹی پی پشین کا مبینہ گورنر 2 ساتھیوں سمیت ہلاک
05/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
بلوچستان : سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 36 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
05/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
میجر جنرل فیصل نصیر نیکٹا کے نیشنل کوآرڈینیٹر مقرر، تقرری 3 سال کے لیے ہوگی
04/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26275 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15524 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11806 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9100 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7389 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5067 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C