23/June/2026

آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ

👁️ 8 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ

آبنائے ہرمز پر ٹول قبول نہیں، امریکہ کا ایران کو واضح انتباہ

ابوظہبی (ڈیلی اردو) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ جب تک ایران کے حمایت یافتہ گروہ عراق سے میزائل اور ڈرون حملے جاری رکھے ہوئے ہیں اور دہشت گردی میں ملوث ہیں، خطے میں مکمل امن کا قیام ممکن نہیں۔

 

ابوظہبی پہنچنے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاملات ایران کے ساتھ جاری اور آئندہ مذاکرات میں زیر بحث آئیں گے۔

 

مارکو روبیو نے مزید کہا کہ اگر ایران کی قیادت خود کو ایک “انقلابی تحریک جو دہشت گردی پھیلاتی ہے” کے بجائے ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر ڈھالنے کا فیصلہ کرتی ہے تو اسے بڑے پیمانے پر معاشی ترقی اور مواقع حاصل ہو سکتے ہیں، تاہم اس کا انحصار سکیورٹی معاملات میں پیش رفت پر ہوگا۔

 

انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی ملک کو آبنائے ہرمز میں جہاز رانی پر ٹول یا فیس عائد کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، کیونکہ یہ ایک بین الاقوامی آبی گزرگاہ ہے اور اس پر عالمی قانون کا اطلاق ہوتا ہے۔

 

امریکی وزیر خارجہ ان دنوں خلیجی ممالک کے دورے پر ہیں، جس کے دوران وہ کویت اور بحرین بھی جائیں گے تاکہ ایران کے ساتھ ممکنہ معاہدے اور خطے کی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی جا سکے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C