21/October/2026

ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ہلاک

👁️ 43 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا سرچ آپریشن، دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہری ہلاک

ڈیرہ اسماعیل خان(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے گاؤں روڑی میں انٹیلی جنس اطلاعات پر سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران مبینہ دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا، تاہم دہشت گردوں کی اندھا دھند فائرنگ سے ایک مقامی شہری ہلاک ہو گیا۔

خیبر کرانیکلز کے مطابق، علاقے میں مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے کارروائی شروع کی۔ اس دوران گھیراؤ کیے جانے پر دہشت گردوں نے مبینہ طور پر آبادی کی جانب فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شہری جان سے گیا۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں کارروائی جاری رکھی۔ تاحال ہلاک ہونے والے شہری کی شناخت، دہشت گردوں کی تعداد اور آپریشن کے حتمی نتائج سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C