21/October/2026

حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت

👁️ 46 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت

حوثی حملوں کے بعد فرانسیسی صدر میکخواں کا سعودی عرب کا اچانک دورہ، تیل تنصیبات کے تحفظ پر بات چیت

ریاض (ڈیلی اردو) فرانس کے صدر ایمانویل میکخواں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کا اچانک دورہ کیا ہے، جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔ دورے کا مقصد ایران نواز حوثی باغیوں کے حملوں کے تناظر میں سعودی عرب کے ساتھ یکجہتی کا اظہار، اہم توانائی تنصیبات کا تحفظ اور ایندھن کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تعاون بڑھانا ہے۔

عالمی میڈیا، خصوصاً برطانوی اخبار دی نیشنل کے مطابق، میکخواں خلیجی ممالک کے دورے کے دوران سعودی عرب پہنچنے والے پہلے مغربی رہنما ہیں جنہوں نے حالیہ حملوں میں اضافے کے بعد ریاض کا دورہ کیا۔ فرانسیسی ایوانِ صدر کے مطابق، فرانس سعودی عرب کے ساتھ مل کر توانائی کی ترسیل کے ذرائع کو محفوظ بنانے اور ہائیڈروکاربن کی فراہمی میں تنوع پیدا کرنے کی کوششیں جاری رکھے گا۔

میکخواں نے سعودی عرب پہنچنے سے قبل قطر میں بتایا تھا کہ فرانس نے سعودی عرب کی بحیرۂ احمر کے ساحل پر واقع اہم تیل برآمدی بندرگاہ ینبع کے تحفظ کے لیے اہلکار اور فوجی سازوسامان بھیجا ہے۔ فرانسیسی اخبار لی موند کے مطابق، اس تعیناتی میں فوجی اہلکاروں کے علاوہ نگرانی کے ریڈار اور فضائی دفاعی نظام بھی شامل ہیں، تاہم ان کی مکمل تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔

دوسری جانب سعودی عرب اور یمن میں حملوں کے سلسلے نے خطے کی سکیورٹی صورتِ حال کو مزید پیچیدہ بنا دیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق، حوثی باغیوں نے سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات اور ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کے دعوے کیے ہیں، جبکہ ان حملوں کے بعد توانائی کی عالمی ترسیل اور بحری راستوں کی سلامتی سے متعلق خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔


میکخواں اور محمد بن سلمان کی ملاقات کے بعد فرانسیسی ایوانِ صدر نے بتایا کہ سعودی عرب نے فرانس کو اضافی ڈیزل کی فراہمی ضرورت کے مطابق جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ دونوں ملک ینبع میں توانائی کے اہم بنیادی ڈھانچے کے تحفظ کے لیے تعاون بڑھانے اور آبنائے ہرمز سے متعلق خطرات کم کرنے کے منصوبوں پر بھی کام کریں گے۔ 

ادھر یمن میں ایران نواز حوثی باغیوں نے حضرموت کے دارالحکومت مکلا میں الریان ایئرپورٹ پر فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے حوالے سے ڈان نے رپورٹ کیا کہ دو یمنی فوجی حکام کے مطابق میزائلوں اور ڈرونز سے سعودی قیادت میں قائم اتحاد کی افواج کے زیرِ استعمال فوجی اڈے کو نشانہ بنایا گیا۔ حوثیوں کا کہنا ہے کہ کارروائی کا ہدف سعودی فوجی کارگو طیاروں کے ذریعے پہنچایا گیا سازوسامان تھا، تاہم اس دعوے کی آزادانہ تصدیق نہیں ہوئی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C