آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دونگا، ڈونلڈٹرمپ
👁️ 114 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دونگا، ڈونلڈٹرمپ
واشنگٹن(ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا جلد آبنائے ہرمز کو امریکی علاقہ قرار دینے سے متعلق اعلان کرے گا، جس سے پہلے ہی کشیدہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال میں مزید تناؤ پیدا ہونے کا امکان ہے۔
فاکس نیوز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں ٹرمپ نے بتایا کہ واشنگٹن ایران کے خلاف معاشی دباؤ میں مزید اضافہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ ان کے مطابق پابندیوں اور دیگر معاشی اقدامات کا مقصد ایران کو جنگ کے خاتمے پر آمادہ کرنا ہے۔
امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کے حوالے سے بھی جلد کسی اہم پیش رفت کا عندیہ دیا، تاہم انہوں نے اس اعلان کی مزید تفصیلات بیان نہیں کیں۔
آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم بحری گزرگاہ ہے، جہاں سے دنیا کے بڑے حصے کی تیل کی ترسیل ہوتی ہے۔ اس لیے اس راستے سے متعلق امریکی صدر کے بیان کو خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔
ادھر امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ واشنگٹن آئندہ ہفتے کے آغاز میں ایران کے خلاف غیر معمولی نوعیت کی سخت پابندیاں اور معاشی اقدامات متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن کے المخا پر ایران نواز حوثی باغیوں کا میزائل حملہ، 6 افراد ہلاک
15/August/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز کو جلد امریکی علاقہ قرار دونگا، ڈونلڈٹرمپ
15/August/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
افغانستان کی سرزمین پاکستان میں دہشتگردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے: محسن نقوی
14/August/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
افغانستان : بدخشاں میں سابق جنرل گرفتار، فضائی حملے میں 3 افراد زخمی
14/August/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
کرک: بانڈہ داؤد شاہ میں ڈرون حملے، 3 پولیس اہلکار معمولی زخمی
14/August/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
پاراچنار: بارودی سرنگ کا دھماکہ، شہری شدید زخمی
14/August/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26223 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15470 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11758 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9048 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7337 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4965 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C