آبنائے ہرمز کھلی رہیگی، ایران پر پابندیوں میں نرمی خارج از امکان، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 304 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز کھلی رہیگی، ایران پر پابندیوں میں نرمی خارج از امکان، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (نمائندہ ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز ’’سب کے لیے کھلی‘‘ ہوگی اور اسے کوئی ملک مکمل طور پر کنٹرول نہیں کر سکے گا۔
امریکی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اس راستے کی نگرانی کرے گا لیکن اسے کسی کے کنٹرول میں نہیں جانے دیا جائے گا۔ ان کے مطابق یہ معاملہ ان مذاکرات کا حصہ ہے جو اس وقت جاری ہیں۔
ایرانی پابندیوں سے متعلق سوال پر صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اس وقت ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی یا مالی ریلیف پر کوئی بات نہیں ہو رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’نہ پابندیاں ہٹائی جا رہی ہیں اور نہ ہی کوئی رقم دی جا رہی ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ کے پاس ایران سے متعلق منجمد رقوم پر کنٹرول موجود ہے اور جب تک ایران کا رویہ درست نہیں ہوتا یہ کنٹرول برقرار رکھا جائے گا۔ ٹرمپ کے مطابق بہتر رویے کی صورت میں ہی ان رقوم تک رسائی دی جائے گی۔
صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کے جوہری پروگرام پر سخت مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ تہران کو کسی صورت جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ ان کے مطابق موجودہ صورتحال میں ایران معاہدے کی طرف بڑھنا چاہتا ہے لیکن بات چیت ابھی مکمل نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں لیکن ابھی تک پیش رفت سے اطمینان نہیں ہوا، تاہم امید ہے کہ معاہدہ ممکن ہو سکتا ہے۔
اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھی کہا کہ ایران کو کبھی بھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیے جائیں گے۔
ان کے مطابق امریکہ کی ترجیح سفارتکاری اور مذاکرات ہیں، تاہم اگر یہ راستہ ناکام ہوا تو دیگر آپشنز بھی موجود ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
بنوں : ڈومیل میں سیکیورٹی آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک، 4 آئی ای ڈیز ناکارہ
04/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ایرانی حکومت کا خاتمہ اسرائیل کا اہم ہدف، نظام کمزور ہوچکا ہے، جلد گرا سکتے ہیں: نیتن یاہو
04/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15522 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5064 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C