آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی مہلت میں پانچ دن کی توسیع
👁️ 157 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز کھولنے کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی مہلت میں پانچ دن کی توسیع
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 23 مارچ بروز پیر اعلان کیا کہ ایران کو آبنائے ہرمز دوبارہ کھولنے کے لیے دیا گیا الٹی میٹم پانچ دن کے لیے بڑھا دیا گیا ہے، اور اس دوران توانائی کی ایرانی تنصیبات اور بجلی گھروں پر امریکی حملے مؤخر رہیں گے۔ ایران کے ریاستی ٹی وی نے امریکی صدر کے اس اقدام پر اپنے ردعمل میں کہا، ’’امریکی صدر ایران کی سخت وارننگ کے بعد پیچھے ہٹ گئے۔‘‘
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ایک ٹروتھ سوشل پوسٹ میں کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان ’’بہت اچھی اور تعمیری بات چیت‘‘ہو رہی ہے، جس سے ’’مکمل اور جامع حل‘‘نکلنے کے امکانات ہیں، اور مذاکرات ’’پورا ہفتہ جاری رہیں گے۔‘‘
قبل ازیں ایران نے یہ دھمکی بھی دی تھی کہ اگر ایرانی انرجی پلانٹس پر امریکی حملہ کیا گیا یا کسی زمینی حملے کا حکم دیا گیا تو پورے خطے کے پاور پلانٹس کو نشانہ بنایا جائے گا اور خلیج فارس میں بارودی سرنگیں بچھا دی جائیں گی۔
اٹھائیس فرور سے جاری اس جنگ کے باعث ایران میں 1,500 سے زیادہ، لبنان میں 1,000 سے زائد، اسرائیل میں کم ازکم 15 اور امریکی فوج میں 13 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جبکہ خلیجی خطے کے ساحلوں اور سمندری علاقوں میں بھی متعدد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ لبنان اور ایران میں لاکھوں شہری بے گھر بھی ہو چکے ہیں۔
خلیجی عرب ریاست عمان کے ایک اعلیٰ سفارتکار نے بتایا کہ ان کا ملک، جو طویل عرصے سے امریکہ اور ایران کے درمیان ثالثی کرتا آیاہے، آبنائے ہرمز میں ایک محفوظ تجارتی گزرگاہ کے لیے اقدامات کر رہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 221 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 212 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26296 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C