بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
👁️ 67 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
بنوں(ڈیلی اردو) خیبرپختونخواہ کے شورش زدہ ضلع بنوں کے احمد زئی تھانے کی حدود میں دہشتگردوں نے مبینہ طور پر کواڈ کاپٹر کے ذریعے شہریوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد ہلاک جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی بنوں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔ کارروائی کی نگرانی ڈی پی او بنوں کیپٹن (ر) محمد فرقان بلال نے کی، جبکہ ایس پی سی ٹی ڈی بنوں ریجن فضل وحید خان، متعلقہ ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ضلعی پولیس، ایلیٹ فورس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی کے اہلکاروں نے حصہ لیا۔
سیکیورٹی ٹیموں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملے میں ملوث دہشتگردوں کی تلاش شروع کی اور ان کے ممکنہ فرار کے راستے بند کرنے کی کوشش کی۔ سرچ آپریشن صبح سے دوپہر تک جاری رہا، جس دوران پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔
پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا، جس کی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ ابتدائی اطلاعات میں مزید دہشتگردوں کے ہلاک یا زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں، تاہم باقی دہشتگرد دشوار گزار اور پہاڑی علاقے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے ہلاک و زخمی ساتھیوں کو ساتھ لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
بنوں پولیس، سی ٹی ڈی، ایلیٹ فورس اور امن کمیٹی کی مشترکہ کارروائی کے دوران علاقے میں سیکیورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
پولیس نے شہریوں کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع بھر میں سیکیورٹی صورتحال کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C