آرمی چیف قمر باجوہ سے افغان میڈیا کے 15رکنی وفد کی جی ایچ کیو میں ملاقات
👁️ 130 بار دیکھا گیا
آرمی چیف قمر باجوہ سے افغان میڈیا کے 15رکنی وفد کی جی ایچ کیو میں ملاقات
راولپنڈی (کاشف محمود) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن ہماری دلی خواہش ہے۔ دشمنوں کو امن عمل متاثر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
پاکستان فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بات افغان میڈیا کے وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کا امن ایک دوسرے سے وابستہ ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ میڈیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ امن دشمنوں کی نشاندہی کرکے انھیں شکست دے۔ پاک افغان یوتھ فورم سے باہمی رابطوں کو فروغ ملے گا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے نوجوان خطے کا مستقبل ہیں۔ افغانستان میں پائیدار امن سے خطے میں ترقی ہوگی۔ پاک افغان بارڈر سیکورٹی دونوں ممالک کے بہترین مفاد میں ہے۔
افغان صحافیوں نے تبادلہ خیال کا موقع دینے پر آرمی چیف سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کے لیے پاکستان کی مخلصی اور کاوشوں پر شکر گزار ہیں۔ پاکستان کا افغان مہاجرین کی میزبانی اور امن عمل میں کردار قابل قدر ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4812 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3433 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C