آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
👁️ 46 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
آسام(ڈیلی اردو) گوہاٹی میں بھارتی قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے ممنوعہ دہشتگرد تنظیم جماعت المجاہدین بنگلہ دیش (جے ایم بی) سے مبینہ طور پر منسلک گروہ ’’امام محمودر قافلہ‘‘ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے آسام سے تعلق رکھنے والے 6 افراد کو دوبارہ گرفتار کرلیا۔
این آئی اے کے مطابق گرفتار کیے گئے افراد اس سے قبل ضمانت پر رہا ہو چکے تھے۔ ایجنسی کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ گروہ بنگلہ دیش سے سرگرمیاں چلاتے ہوئے بھارت کی شمال مشرقی ریاستوں اور مغربی بنگال میں نوجوانوں کو مبینہ طور پر انتہا پسند نظریات کی طرف راغب کرنے اور تنظیم میں شامل کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
تحقیقاتی ادارے کے مطابق نیٹ ورک پر ’’غزوہ ہند‘‘ سمیت انتہا پسند نظریات کی تشہیر کا بھی الزام ہے۔ تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آنے کا دعویٰ کیا گیا ہے کہ نوجوانوں تک رسائی اور انہیں انتہا پسند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنے کے لیے ’’پورو آکاش‘‘ نامی ڈیجیٹل پلیٹ فارم استعمال کیا جاتا تھا۔
این آئی اے اس معاملے میں اس سے قبل 11 مبینہ ملزمان کے خلاف گوہاٹی کی خصوصی این آئی اے عدالت میں فردِ جرم بھی عائد کر چکی ہے۔ ملزمان کے خلاف بھارتیہ نیائے سنہتا (بی این ایس) اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون (یو اے پی اے) کی مختلف دفعات کے تحت کارروائی کی گئی ہے، جبکہ تازہ گرفتاریوں کے بعد تحقیقات مزید آگے بڑھائی جا رہی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
میانمار میں مختلف علاقوں میں جھڑپیں اور فضائی حملے، مجموعی طور پر 50 سے زائد ہلاکتیں
29/September/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
آسام : جماعت المجاہدین بنگلہ دیش سے وابستہ نیٹ ورک کے 6 ملزمان گرفتار
29/September/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
مستونگ کے کھڈکوچہ میں مدینہ ہوٹل دھماکے سے تباہ، قریبی املاک کو بھی نقصان
29/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
پاکپتن : دہشتگردی کی مبینہ کوشش ناکام، ٹی ٹی پی سے وابستہ شخص گرفتار
29/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
یمن : لحج کے ساحل پر حوثی میزائل حملہ، متعدد ہلاک و زخمی
29/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ٹانک کے سرکاری پٹوار خانے میں خودکش دھماکا، حملہ آور ہلاک
29/September/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26344 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11877 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9206 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5312 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C