اترپردیش: بھارتی شہر میرٹھ میں مسلمانوں کے 200 سے زائد گھر نذرِ آتش
👁️ 174 بار دیکھا گیا
اترپردیش: بھارتی شہر میرٹھ میں مسلمانوں کے 200 سے زائد گھر نذرِ آتش
اترپردیش (ویب ڈیسک) بھارتی شہر میرٹھ میں کچی آبادی کے خلاف تجاوزات کے خاتمے کی مہم اس وقت خوف ناک صورت اختیار کرگئی جب کچی آبادی کے 200 گھروں کو نذرِ آتش کردیا گیا جس میں اکثر گھر مسلمانوں کے تھے۔
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بھوسہ منڈی کی کچی آبادی میں تجاوزات کو ہٹانے کی کوشش کی گئی۔ اس پر وہاں کے رہائشی مشتعل ہوگئے اور انہوں نے پولیس پر پتھراؤ شروع کردیا ۔ ایک بھارتی ویب سائٹ کے مطابق مشتعل ہجوم بے قابو ہوگیا جس پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا اور اس کے بعد صورتحال مزید خراب ہوگئی بعد ازاں گھروں کو نذرِ آتش کرنے کا عمل شروع ہوگیا۔
بھارتی پولیس نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آتشزدگی کی تمام تر ذمے داری الٹا ان ہی مظاہرین پر عائد کردی جن کے گھر جلے۔ مظاہرین کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر جلانے کی کارروائی پولیس اور انتظامیہ نے کی۔ واقعے کے بعد بڑی تعداد میں مسلمانوں کو گرفتار کرنے کی بھی اطلاعات ہیں۔
اترپردیش کی پولیس نے واقعے کی ابتدائی رپورٹ درج کرکے اس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ متاثرہ مسلمانوں کا کہنا تھا کہ اس عمل میں ان کے گھر کی املاک بھی راکھ ہوگئی ہیں جن میں لڑکیوں کا جہیز بھی شامل تھا۔
Around 250 Muslim homes, businesses & a mosque were burnt down in #Meerut, #UttarPradesh.
Police went in to stop "illegal construction", attacked Muslims & burnt down their homes. Locals accused police for burning homes, and police have arrested local Muslims for the incident. pic.twitter.com/8iNOTDfOrt
— DOAM (@doamuslims) March 8, 2019
ایک بھارتی ویب سائٹ یونین جرنلزم نے کہا ہے کہ اس واقعے میں ایک مسجد کو بھی نقصان پہنچا ہے ۔ اس کے بعد ایک جھونپڑی سے لگنے والی آگ نے یکے بعد دیگرے گھروں اور جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ترکیہ: استنبول میں سیکیورٹی اداروں کی کاروائی ،داعش سے مبینہ تعلق رکھنے والا شخص ہلاک
04/September/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں کارروائی، اسد دور کی معروف میڈیا شخصیت سنال الخضر گرفتار
04/September/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں اور حکومتی فورسز میں شدید لڑائی، 80 سے زائد ہلاکتیں، کئی اہم مقامات پر قبضے اور واپسی
04/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
کشمیر: بھارتی سیکورٹی فورسز کی کاروائی ، ایک دہشتگرد ہلاک
04/September/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
بلوچستان : پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، جوابی کارروائی میں 3 حملہ آور ہلاک
04/September/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
قلات : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 12 دہشتگرد ہلاک، متعدد ٹھکانے تباہ
04/September/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26274 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15523 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11802 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9099 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7388 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5065 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C