اسد دور میں تشدد اور ہلاکتوں کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائیگا، باغی کمانڈر الجولانی
👁️ 164 بار دیکھا گیا
اسد دور میں تشدد اور ہلاکتوں کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائیگا، باغی کمانڈر الجولانی
دمشق (ڈیلی اردو/اے پی/وی او اے/اے ایف پی/رائٹرز) اسد کی معزولی کے بعد دمشق پر قابض ہونے والے جنگجوؤں کے ایک اہم کمانڈر نے کہا ہے کہ اسد کی آمرانہ اور سخت گیر حکومت کے دوران حراست میں رکھے گئے افراد پر تشدد اور ان کی ہلاکتوں میں ملوث کسی بھی شخص کو معافی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا اور انہیں تلاش کیا جائے گا۔
ابو محمد الجولانی نے شام کے سرکاری ٹیلی وژن کے چینل ٹیلی گرام پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم شام میں ان کا تعاقب کریں گے اور ہم دوسرے ملکوں سے بھی یہ کہتے ہیں کہ وہ فرار ہونے والے لوگوں کو ہمارے حوالے کریں تاکہ انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شام کی اس خانہ جنگی میں پانچ لاکھ سے زیادہ افراد مارے جا چکے ہیں، جب کہ ملک کی نصف آبادی اپنے گھر بار چھوڑ کر جا چکی ہے اور تقریباً 60 لاکھ شامی باشندے بیرونی ملکوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
ایسے میں جب شام کےشہر ی اسد حکومت کے خاتمے پر سڑکوں پر خوشی منارہے ہیں بہت سے شامی شہری اسد دورمیں قید کیے گئے اپنے عزیزوں کو جیلوں میں تلاش کر رہے ہیں۔
ان میں سے بیشتر کو گرفتاری کے بعد سے کبھی بھی نہیں دیکھا گیا اور نہ ہی ان کے بارے میں کوئی خبر ملی ہے۔
ایسے تقریباً ایک لاکھ 37 ہزار شامی ہیں جن کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ وہ خانہ جنگی کے دوران فوجی جیلوں میں غائب ہو گئے تھے۔
شام کی عبوری انتظامیہ کے سربراہ محمد بشیر نے خانہ جنگی کے دوران فرار ہونے والوں سے ملک واپس لوٹنے کی درخواست کی ہے۔ انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ شام اب ایک آزاد ملک ہے اور اس نے اپنا فخر و افتخار حاصل کر لیا ہے۔ اب اپنے گھروں کو لوٹ آئیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے منگل کو ایک بیان میں کہا تھا کہ “نئی حکومت کو اس بارے میں واضح وعدوں پر بھی قائم رہنا چاہیے کہ وہ اقلیتوں کے حقوق کا احترام کرے گی، تمام ضرورت مندوں کے لئے انسانی ہمدردی کی امداد کی ترسیل کو آسان بنائیگی، شام کو دہشت گردی کے ایک اڈے کے طور پر استعمال ہونے یا اپنے پڑوسیوں کے لیے کوئی خطرہ بننے سے روکے گی، اسے یقینی بنائے گی کہ کیمیائی یا جراثیمی ہتھیاروں کے تمام ذخیرے محفوظ ہوں اور بحفاظت تلف کر دیے جائیں۔”
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا فرض ہے کہ ہم یہ یقینی بنانے کے لیے مختلف شامی رہنماؤں کی حمایت کریں کہ وہ اکھٹے ہوں اور اقتدار کی ہموار منتقلی کی ضمانت دے سکیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 28 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 37 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 46 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 31 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C