خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
👁️ 45 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
کوئٹہ(ڈیلی اردو) بلوچستان کے شورش زدہ ضلع خضدار کی تحصیل نال میں نامعلوم مسلح افراد نے ماربل کی کان اور فیکٹری پر حملہ کرکے 18 افراد کو اغوا کرلیا۔ مقامی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق واقعہ خضدار شہر سے تقریباً 35 سے 40 کلومیٹر دور بیسار پہاڑی کے قریب پیش آیا، جہاں حملہ آور ہفتے کی شام گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر پہنچے۔
پولیس کے مطابق اغوا کیے گئے افراد میں کان کے مالک کا بیٹا اور 17 مزدور شامل ہیں۔ بلوچستان کے مقامی ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ حملے کے دوران ایک مزدور نے فرار ہونے کی کوشش کی تو اسے فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ زخمی مزدور کی ٹانگ میں گولی لگی، تاہم اطلاعات کے مطابق اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے۔
حکام کے مطابق مسلح افراد جاتے ہوئے فیکٹری سے دو گاڑیاں اور ایک لوڈر بھی اپنے ساتھ لے گئے۔ مغوی مزدوروں کا تعلق خضدار کے مختلف علاقوں سے بتایا جاتا ہے۔ تاحال کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی، جبکہ مغویوں کے بارے میں مزید تفصیلات اور ان کی بازیابی سے متعلق صورت حال کی آزادانہ تصدیق سامنے نہیں آئی۔
نال کے علاقے میں مزدوروں کے اغوا کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اکتوبر 2025 میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے ایک تعمیراتی کمپنی کے کیمپ پر حملہ کرکے 18 مزدوروں کو اغوا کیا تھا اور وہاں موجود گاڑیوں اور بھاری مشینری کو آگ لگا دی تھی۔ حالیہ واقعے نے ایک مرتبہ پھر بلوچستان میں کان کنی اور تعمیراتی منصوبوں سے وابستہ کارکنوں کی سلامتی کے حوالے سے تشویش بڑھا دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 45 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی تین کارروائیاں، بی ایل اے سے وابستہ 8 مبینہ دہشت گرد ہلاک، 490 کلوگرام دھماکا خیز مواد برآمد
18/October/2026 👁️ 34 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C