اسرائیلی جنگی طیاروں کی ایک بار پھر غزہ پر بمباری
👁️ 163 بار دیکھا گیا
اسرائیلی جنگی طیاروں کی ایک بار پھر غزہ پر بمباری
غزہ (ڈیلی اردو) اسرائیلی لڑاکا طیارے نے غزہ ميں ایک بار پھر بمباری کی جس سے کچھ گھروں اور ایک سکول کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔
BREAKING: Israel is bombing Gaza. Again! pic.twitter.com/KhTyw4U7c9
— CJ Werleman (@cjwerleman) July 25, 2021
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائيلی جنگی طياروں نے غزہ کی پٹی کے جنوبی حصے ميں بمباری کی۔ فضائی حملے میں جس علاقے کو نشانہ بنایا گیا ہے کہ وہ ایک شہری آبادی ہے اور وہاں ایک سکول بھی ہے۔
اسرائیلی طیارے کی بمباری سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کچھ گھروں اور اسکول کی عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ فضائی حملے کے بعد فلسطینی گھروں سے نکل آئے اور جدوجہد آزادی فلسطین کے حق میں نعرے بازی کی۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائی حملے میں جس مقام کو نشانہ بنايا گيا ہے وہاں سے بارودی مواد سے لدے آتش گیر غبارے اسرائيل کی جانب روانہ کيے جا رہے تھے جس کی وجہ سے کھیتوں میں آگ لگ گئی اور فصلیں جل کر تباہ ہوگئیں۔
رواں برس مئی میں 11 روزہ بمباری کے بعد اسرائیلی فوج اور حماس کے درمیان جنگ بندی کا معاہدہ ہوا تھا تاہم چند روز بعد ہی اسرائیل نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے آتش گیر غباروں کا بہانہ بنا کر وقفے وقفے سے بمباری کرنا شروع کردی ہے۔
حماس کے ترجمان نے اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائیوں کو معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ نئی حکومت کا نیا چلن ہے۔ فلسطینی اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 179 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C