اسرائیلی حملوں میں ایران میں علی لاریجانی اور غلام رضا سلیمانی ہلاک
👁️ 252 بار دیکھا گیا
اسرائیلی حملوں میں ایران میں علی لاریجانی اور غلام رضا سلیمانی ہلاک
واشنگٹن (ش ح ط) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے اپنے تازہ ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران میں کارروائی کرتے ہوئے دو اہم اہداف، علی لاریجانی اور غلام رضا سلیمانی، کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
نیتن یاہو کے مطابق یہ کارروائیاں وزیرِ دفاع، چیف آف اسٹاف، موساد کے سربراہ اور فضائیہ کے اعلیٰ حکام کی موجودگی میں کی جا رہی ہیں۔
مزید کہا گیا کہ اسرائیلی طیارے ایران کے مختلف علاقوں میں زمینی اہداف، چوراہوں اور شہری مقامات پر حملے کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان حملوں کا مقصد ایران کے عوام کو "جشنِ آگ" اور نوروز منانے کا موقع فراہم کرنا ہے، جبکہ اسرائیلی قیادت صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے آج بروز منگل دعویٰ کیا کہ ایرانی سکیورٹی سربراہ علی لاریجانی اور پاسداران انقلاب کی رضاکار بسیج فورس کے سربراہ جنرل غلام رضا سلیمانی کو پیر کی رات کیے گئے فضائی حملوں میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا:’’بسیج فورسز ایرانی دہشت گردی کے مسلح نظام کا حصہ ہیں۔ ایران میں داخلی مظاہروں کے دوران، خاص طور پر حالیہ مہینوں میں جب مظاہرے شدت اختیار کر گئے، سلیمانی کی قیادت میں بسیج فورسز نے مظاہرین کے خلاف سخت تشدد، بڑے پیمانے پر گرفتاریاں اور طاقت کے استعمال کے ذریعے احتجاج کچلنے کی کارروائیاں کیں۔‘‘
بیان کے مطابق، سلیمانی کی ہلاکت بسیج کی کمان اور کنٹرول کو مزید کمزور کر سکتی ہے، جو مذہبی قیادت کے خلاف کسی بھی بغاوت کو دبانے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ اب تک بسیج اور دیگر داخلی سکیورٹی فورسز کو امریکی اور اسرائیلی حملوں کا نشانہ بنایا جا چکا ہے۔
کاٹز نے کہا کہ علی لاریجانی ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری تھے اور وہ اٹھائیس فروری کو تہران پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکہ اور اسرائیل کی مزمت کرنے اور دھمکی آمیز پیغامات دینے میں کافی سرگرم تھے۔
ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل نے اعلان کیا ہے کہ کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی ہلاک ہو گئے ہیں۔ بیان کے مطابق، علی لاریجانی اپنے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی، کونسل کے ڈپٹی سیکورٹی آفیسر علی رضا بیات اور محافظوں کے ایک گروپ کے ساتھ مارے گئے۔
اسرائیلی میڈیا میں کہا جا رہا ہے کہ حملہ اس وقت ہوا جب علی لاریجانی اپنے بیٹے کے ساتھ ایک خفیہ اپارٹمنٹ میں چھپے ہوئے تھے۔
قبل ازیں اسرائیلی حکام نے اعلان کیا تھا کہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی لاریجانی اور بسیج کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
ایران کی پاسداران انقلاب نے بھی بسیج ملیشیا کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی کی موت کی تصدیق کی اور اسے ’بزدلانہ قتل‘ قرار دیا، جس کا مقصد امریکہ اور اسرائیل کے خلاف جنگ میں بسیج کی اہمیت اور کردار کو کم کرنا بتایا گیا۔
اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ آج انھوں نے تہران میں ’10 سے زائد مختلف مقامات‘ پر بسیج فورسز کو نشانہ بنایا۔ بسیج ایک رضاکار ملیشیا ہے جس کے اندازاً دس لاکھ ارکان ہیں اور ملک میں امن و امان قائم رکھنے کی ذمہ داری بھی انہیں سونپی جاتی ہے۔ یہ فورس پاسداران انقلاب کے زیرِ کنٹرول ہے۔
اسرائیلی وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ ایران کے سیکیورٹی چیف علی لاریجانی ہلاک کر دیے گئے ہیں، اور وزیرِ اعظم سمیت فوج کو ہدایت دی گئی ہے کہ ایران کی قیادت کا تعاقب جاری رکھا جائے۔
یاد رہے کہ علی لاریجانی کو آخری بار 13 مارچ کو تہران میں یومِ القدس کی ریلی کے دوران دیکھا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 161 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 163 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8967 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4820 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3578 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3554 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2568 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C