اسرائیلی حملوں میں ایران کے 300 میزائل لانچرز اور مجلس خبرگانِ رہبری کی عمارت تباہ
👁️ 250 بار دیکھا گیا
اسرائیلی حملوں میں ایران کے 300 میزائل لانچرز اور مجلس خبرگانِ رہبری کی عمارت تباہ
تہران (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران میں تقریباً 300 میزائل لانچرز تباہ کر دیے گئے ہیں جبکہ لبنان میں بھی متعدد اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیکڑوں لڑاکا طیارے ایران اور لبنان میں بیک وقت مختلف مقامات پر کارروائیاں کر رہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز شروع ہونے والی کارروائی کے بعد سے ایران میں چار ہزار ہتھیار استعمال کیے جا چکے ہیں۔
اسرائیلی فضائیہ کے مطابق ایرانی حکومت کے بیلسٹک میزائل نظام اور فضائی دفاعی ڈھانچوں پر حملے جاری ہیں۔
قم میں مجلس خبرگانِ رہبری کی عمارت تباہ
ایران کے شہر قم میں مجلس خبرگانِ رہبری کی عمارت کو اسرائیلی فضائی حملے میں مکمل طور پر تباہ کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ مجلس خبرگانِ رہبری وہ آئینی ادارہ ہے جو سپریم لیڈر کا انتخاب کرتا ہے اور اسی کے پاس آیت اللہ علی خامنہ ای کے جانشین کے تقرر کا اختیار بھی ہوتا ہے۔
رپورٹس کے مطابق یہ حملہ اُس وقت ہوا جب کونسل سپریم لیڈر کے جانشین کے انتخاب کے لیے اجلاس اور ووٹنگ کے عمل میں مصروف تھی، تاہم یہ واضح نہیں کہ تمام اراکین اس وقت عمارت میں موجود تھے یا نہیں۔
اطلاعات میں کہا گیا ہے کہ 88 کونسل اراکین موجود تھے، لیکن حملے میں کتنے افراد ہلاک اور کتنے زخمی ہوئے، اس حوالے سے تاحال کوئی مصدقہ تفصیل سامنے نہیں آئی ہے۔
ایرانی حکام کی جانب سے واقعے کی مکمل تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 215 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 220 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 210 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26296 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C