اسرائیلی خطرے پر ایرانی وفد کی پاکستانی جنگی طیاروں میں واپسی
👁️ 318 بار دیکھا گیا
اسرائیلی خطرے پر ایرانی وفد کی پاکستانی جنگی طیاروں میں واپسی
لندن (ڈیلی اردو/رائٹرز) گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں امریکا کے ساتھ غیر حتمی امن مذاکرات کے بعد پاکستانی فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ایرانی مذاکراتی وفد کو سکیورٹی حصار میں ایران واپس پہنچایا کیونکہ ایرانی حکام کو خدشہ تھا کہ اسرائیل انہیں نشانہ بنا سکتا ہے۔
عالمی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق اس آپریشن میں پاکستانی فضائیہ کے تقریباً 2 درجن جنگی طیارے اور ایئر بورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (AWACS) طیارے شامل تھے جنہوں نے اسلام آباد سے واپسی کے دوران ایرانی وفد کو تحفظ فراہم کیا۔
رائٹرز نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ مستقبل میں بھی اگر ایرانی وفد درخواست کرے گا تو اسی نوعیت کی سکیورٹی فراہم کی جا سکتی ہے بصورت دیگر پاکستانی فضائیہ اپنی فضائی حدود میں ان کا استقبال کرے گی۔
خبر رساں ایجنسی کے مطابق مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ایرانی وفد کو خدشہ تھا کہ حالات سازگار نہیں رہے اور انہیں نشانہ بنایا جا سکتا ہے جس کے باعث سکیورٹی اقدامات کیے گئے۔
ذرائع نے بتایا کہ یہ ایک بڑا آپریشن تھا جس میں طیاروں نے ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل تیاری کے ساتھ وفد کو ایران تک پہنچایا۔
رپورٹ کے مطابق اس مشن میں پاکستانی فضائیہ کے چینی ساختہ جے-10 سی طیارے بھی شامل تھے۔
ایک علاقائی سفارتکار کے مطابق ایرانی وفد نے سکیورٹی کی باقاعدہ درخواست نہیں کی تاہم انہوں نے اس امکان کو رد بھی نہیں کیا کہ اسرائیل ان کے طیارے کو نشانہ بنا سکتا ہے جس کے بعد پاکستان نے سکیورٹی فراہم کرنے پر زور دیا۔
سفارت کار کے مطابق ایرانی وفد کے طیارے نے تہران میں لینڈ نہیں کیا اور یہ واضح نہیں کہ انہیں کس مقام پر اتارا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مکہ کی فضائی حدود کی جانب آنے والا حوثی ڈرون سعودی دفاعی نظام نے مار گرایا
16/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 223 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 213 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 239 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26298 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15545 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11830 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9140 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7420 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5174 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C