اسرائیلی دہشت گردی: غزہ میں گزشتہ ماہ بچوں اور خواتین سمیت 43 فلسطینی شہید
👁️ 83 بار دیکھا گیا
اسرائیلی دہشت گردی: غزہ میں گزشتہ ماہ بچوں اور خواتین سمیت 43 فلسطینی شہید
غزہ (ڈیلی اردو) فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے ایک گروپ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ نومبر کے دوران قابض صہیونی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران 43 فلسطینی شہریوں کو شہید کیا۔ ان میں سے 38 فلسطینی غزہ کی پٹی پر تین روز تک جاری رہنے والی جارحیت کے نتیجے شہید ہوئے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق القدس مرکز کی طرف سے سوموار کے روز جاری ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نومبر کے مہینے میں غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔ ایک فلسطینی اسرائیلی جیلوں میں کینسر کے باعث علاج کی سہولت نہ ملنے کے باعث جام شہادت نوش کرگیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے چھ دسمبر 2017ء کو بیت المقدس کو اسرائیلی ریاست کا دارالحکومت قرار دیے جانے کے بعد 526 فلسطینی اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہوچکے ہیں۔ شہداء میں 111 بچے، 22 خواتین، چھ معذور شامل ہیں۔ 28 فلسطینی مجاہدین تربیتی مشقوں کے دوران شہید ہوئے جب کہ 108 کی شہادت اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کے نتیجے میں ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی جیلوں میں قید 13 فلسطینی بھی جام شہادت نوش کرگئے۔ ان میں آخری شہید سامی ابو دیاک ہیں۔ ملائیشیا میں موساد کے قاتلانہ حملے میں شہید ہونے والے فلسطینی سائنسدان فادی البطش بھی شامل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7402 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5109 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C