اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں 30 کلو میٹر تک کنٹرول حاصل کریگی، وزیر دفاع
👁️ 212 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں 30 کلو میٹر تک کنٹرول حاصل کریگی، وزیر دفاع
تل ابیب (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹز نے کہا ہے کہ ملکی فوج کا منصوبہ ہے کہ جنوب لبنان میں دریائے لیطانی تک کنٹرول حاصل کیا جائے اور اس کے اوپر موجود تمام پل تباہ کر دیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا،’’لیطانی کے پانچوں پل، جنہیں حزب اللہ نے دہشت گردوں اور ہتھیاروں کی نقل و حرکت کے لیے استعمال کیا، تباہ کر دیے گئے ہیں اور آئی ڈی ایف (اسرائیلی فوج) باقی پلوں اور سیکورٹی زون تک کنٹرول حاصل کرے گی۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ لاکھوں افراد جو اسرائیلی فوجی کارروائیوں کی وجہ سے لبنان میں نقل مکانی کر چکے ہیں، دریائے لیطانی کے جنوب سے واپس نہیں جائیں گے، جب تک شمالی اسرائیل میں رہنے والے لوگوں کے لیے سکیورٹی کی ضمانت نہیں دی جاتی۔
اس منصوبے کے مطابق اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں دریائے لیطانی تک، یعنی سرحد سے تقریباً 30 کلومیٹر (20 میل) کے فاصلے تک، کنٹرول حاصل کر لے گی۔
اٹھائیس فروری سے جاری ایران جنگ میں لبنان اس وقت شامل ہوا، جب تہران کی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ نے دو مارچ کو اسرائیل پر راکٹ فائر کیے۔ اس مسلح لبنانی ملیشیا کا کہنا تھا کہ اس نے یہ قدم ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ایک اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے اٹھایا۔
اس کے بعد اسرائیل نے لبنان پر حملے شروع کر دیے، جن میں اب تک 1,039 افراد ہلاک اور ایک ملین سے زیادہ بے گھر ہو چکے ہیں۔ اسرائیل نے لبنان کے جنوب میں اپنی زمینی فوج بھی بھیج رکھی ہے۔
منگل کے روز اسرائیل نے لبنان بھر میں اپنے حملے جاری رکھے، لبنان کی سرکاری نیشنل نیوز ایجنسی کے مطابق جنوب، مشرق اور بیروت کے قریب علاقوں میں بمباری کی گئی۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ رات کے دوران اس کی فورسز نے ’’بیروت اور لبنان کے دیگر علاقوں میں حزب اللہ کے دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچوں کو نشانہ بنایا۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی کوریا کی جوہری حیثیت ناقابل واپسی ہے، کم یو جونگ
17/September/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں فوجی تعیناتی پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں: جنوبی کوریا
17/September/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
ایف آئی اے ریڈ بک میں خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے مطلوب دہشتگردوں کی تعداد سب سے زیادہ
17/September/2026 👁️ 153 بار دیکھا گیا
باب المندب میں حوثی باغیوں کی مبینہ بارودی سرنگوں کی تنصیب، پہاڑوں میں خندقیں کھودنے کا انکشاف
16/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثی باغیوں کو بڑا جانی نقصان، اہم عہدیدار ہلاک، درجنوں لاشیں اور زخمی پیچھے رہ گئے
16/September/2026 👁️ 119 بار دیکھا گیا
صوابی میں پولیس سب انسپکٹر فائرنگ سے ہلاک، ملزمان فرار
16/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26308 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15552 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11839 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9147 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7429 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5195 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C