اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، 3 صحافیوں سمیت 23 فلسطینی گرفتار
👁️ 128 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فوج کا وحشیانہ کریک ڈاؤن، 3 صحافیوں سمیت 23 فلسطینی گرفتار
رام اللہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور بیت المقدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں تین صحافیوں سمیت 23 فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ غرب اردن اور القدس میں گھر گھر تلاشی کی کارروائیوں میں 18 فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ ان میں سے بعض فلسطینی اسرائیلی فوج کو مزاحمتی حملوں میں ملوث تھے۔
غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میں عصیرہ کے مقام پر چھاپے کے دوران 11 فلسطینیوں کو گرفتار کیا گیا۔ ان کی شناخت الشیخ المحرر ضرار حمادن، عمرو حمادن، سابق اسیران دہم شولی، مناضل سعاد، حمز یاسین، محمد حمادن، بی حمادن، عمر دغلس، برا جرارع، حمد براہیم صوالح اورعاصم دغلس کے ناموں سے کی گئی
ادھر غرب اردن کے شمالی شہر طولکرم میں بلعا کے مقام سے رسمی البلیک کو حراست میں لیا۔شمالی شہر جنین میں تلاشی کے دوران صحافی محمد عتیق، برقین سے مہدی جمیل عاصی اور محمد فاروق عابد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔
ادھر غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں الفوار کیمپ سے فارس عادل الطیطی، سبق اسیر ھیثم عواد جراھید، مروان عواد جراعید، جب کہ بیت المقدس میں العیزریہ کے مقام پر تلاشی کیدوران طارق العموری، مجد بو رومی، مظفر بو رومی، اورمحمد زریا علیان کو گرفتار کیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 40 بار دیکھا گیا
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 280 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5462 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C