اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی عسکریت پسند ہلاک
👁️ 29 بار دیکھا گیا
اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی عسکریت پسند ہلاک
غزہ + تل ابیب (ڈیلی اردو/اے ایف پی) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی سے دو مبینہ فلسطینی عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔
فرانسیسی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق اسرائیلی اور فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی کارروائی کے دوران جھڑپیں شروع ہوئیں۔
فلسطینی وزارت صحت نے اعلان کیا کہ قابض اسرائیلی فورسز کے جارحانہ چھاپوں سے 2 فلسطینی ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا کہ وہ نابلس شہر میں مغربی کنارے کی ایک بستی میں اسرائیلی پولیس پر فائرنگ کے واقعے میں مطلوب دو افراد کو گرفتار کرنے کے لیے داخل ہوئی تھی جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ادھر فلسطینی وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 34 سالہ خیری شاہین اور 32 سالہ حمزہ مقبول کے ناموں سے ہوئی ہے جو کہ سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے۔
اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا کہ کارروائی کے دوران مبینہ دہشت گردوں سے اسلحہ برآمد کیا گیا۔
ادھر بائیں بازو کے پاپولر فرنٹ فار دی لبریشن آف فلسطین (پی ایف ایل پی) کے مسلح ونگ ابو علی مصطفیٰ بریگیڈز نے دعویٰ کیا کہ شاہین اور مقبول اس کے ارکان تھے۔
واضح رہے کہ مغربی کنارے میں پرتشدد کارروائیوں اور سیکیورٹی فورسز کے جارحانہ چھاپوں میں تیزی آئی ہے جہاں اقوام متحدہ نے مسائل کو سیاسی مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔
اسرائیلی فورسز نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز ایک فلسطینی حملہ آور نے سیکیورٹی اہلکار کو ہلاک کردیا جبکہ اس پر جوابی فائرنگ کی گئی لیکن اس کی حالات واضح نہیں ہے۔
بعدازاں حماس نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اسے جینن شہر میں پناہ گزین کیمپ پر ہونے والی فورسز کی کارروائی کا ردِعمل قرار دیا۔
اسرائیل نے پیر کو مغربی کنارے میں برسوں میں سب سے بڑا آپریشن شروع کیا، جس پر اس نے 1967 سے قبضہ کر رکھا ہے۔ جینن پناہ گزین کیمپ پر بڑے پیمانے پر چھاپے کے دوران 12 فلسطینی عسکریت پسند ہلاک اور ایک اسرائیلی فوجی مارا گیا جو کہ 48 گھنٹے سے زائد جاری رہا اور بدھ کو ختم ہوا۔
گزشتہ روز اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونی گوتیرس نے نیویارک میں صحافیوں کو بتایا کہ اسرائیلی افواج کی طرف سے حد سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا گیا ہے، اسرائیل کو ’اپنی سلامتی پر جائز تحفظات‘ ہیں لیکن اس کا جواب یہ کارروائیاں نہیں ہیں۔
انتونی گوتیرس نے کہا کہ یہ عمل محض بنیاد پرستی کو تقویت دیتا ہے اور تشدد اور خونریزی کی طرف لے جاتا ہے، ایک بامعنی سیاسی عمل میں فلسطینی عوام کی امید کو بحال کرنا اسرائیل کی طرف سے اپنی سلامتی کے لیے ایک ضروری شراکت ہے۔
امریکی دفاعی سربراہ سے فون پر بات کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ سرائیل کسی بھی خطرے سے خود کا دفاع جاری رکھے گا اور دہشت گردوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کرے گا۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان پرتشدد کارروائیوں میں رواں برس 192 فلسطینی، 27 اسرائیلی، ایک یوکرینی اور طالوی شہری مارے جا چکے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 382 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 273 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 260 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 343 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8975 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4843 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3718 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3588 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2575 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2328 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C