22/October/2026

بنوں : پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل میں نصب بم کا دھماکا، کمسن بچی سمیت 2 شہری زخمی

👁️ 53 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
بنوں : پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل میں نصب بم کا دھماکا، کمسن بچی سمیت 2 شہری زخمی

بنوں : پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد موٹر سائیکل میں نصب بم کا دھماکا، کمسن بچی سمیت 2 شہری زخمی

بنوں (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا کے شورش  زدہ ضلع بنوں میں تھانہ میریان کی حدود میں پولیس پارٹی پر فائرنگ کے بعد سڑک کنارے کھڑی موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم کے دھماکے سے کمسن بچی سمیت 2 شہری زخمی ہوگئے، جبکہ پولیس اہلکار محفوظ رہے۔

پولیس کے مطابق ایس ایچ او تھانہ میریان معمول کے گشت پر پولیس پارٹی کے ہمراہ موجود تھے کہ اس دوران نامعلوم دہشتگردوں نے فائرنگ کردی۔ پولیس اہلکاروں نے جوابی کارروائی کی، جس کے بعد سڑک کنارے موٹر سائیکل میں نصب دیسی ساختہ دھماکا خیز مواد پھٹ گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق اطلاع ملتے ہی طبی امدادی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال بنوں منتقل کردیا۔ زخمیوں میں نواب علی ولد جانان اور ایک کمسن بچی شامل ہیں۔ بچی کی شناخت اور زخمیوں کی حالت سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

واقعے کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں اور فائرنگ و دھماکے میں ملوث افراد کی تلاش کے لیے معلومات اکٹھی کی جارہی ہیں۔ حکام کی جانب سے تاحال کسی گروہ نے واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C