اسرائیل نے جنوبی لبنان کے زیرِ قبضہ علاقوں کو تین زونز میں تقسیم کر دیا
👁️ 227 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے جنوبی لبنان کے زیرِ قبضہ علاقوں کو تین زونز میں تقسیم کر دیا
برلن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان کے ان علاقوں کو تین مختلف زونز میں تقسیم کر دیا ہے جن پر اس کا کنٹرول بتایا جا رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا نے آج اتوار 19 اپریل کو رپورٹ کیا ہے کہ اسرائیل اور لبنانی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے بعد، اسرائیل نے جنوبی لبنان کے ان حصوں کو تین زونز میں تقسیم کر دیا ہے، جن پر اس کا کنٹرول ہے۔
ایک اسرائیلی اخبار ’یدیعوت احارانوت‘ کے مطابق، ’’سرخ لکیر‘‘ (ریڈ لائن) سے مراد ان دیہات کی پہلی قطار ہے جو براہِ راست اسرائیل - لبنان سرحد پر واقع ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ وہاں زیادہ تر عمارتیں پہلے ہی تباہ ہو چکی ہیں اور اب اس علاقے میں ایران کے حمایت یافتہ لبنانی گروپ حزب اللہ کا کوئی جنگجو موجود نہیں ہے۔ اس علاقے میں کچھ مقامات پر اسرائیلی زمینی فوج نے مستقل پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔
جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کے مطابق اسرائیلی فوج نے رابطہ کرنے پر ابتدائی طور پر اس رپورٹ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
اخبار نے مزید بتایا کہ ’’پیلی لکیر‘‘ (یلو لائن) سرحد سے چھ سے دس کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ اسرائیل نے اسی طرح کی ’’یلو لائن‘‘ غزہ پٹی میں بھی نافذ کی ہے، جس کے نصف حصے پر اکتوبر 2025 میں جنگ بندی کے بعد سے اس کا قبضہ برقرار ہے۔
لبنان کے اس زون میں درجنوں دیہات شامل ہیں اور مبینہ طور پر فوج کا مقصد شمالی اسرائیل پر ہونے والی شیلنگ، خاص طور پر راکٹ حملوں کو روکنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی زمینی فوج اب بھی اس زون میں تعینات ہے اور وہاں اب بھی جھڑپیں ہو رہی ہیں، جن میں حزب اللہ کے گڑھ ’’بنت جبیل‘‘ کے ارد گرد کے علاقے شامل ہیں۔
تیسری لکیر دریائے لیطانی تک پھیلی ہوئی ہے، جو سرحد سے تقریباً 30 کلومیٹر دور ہے۔ اخبار کے مطابق، اس علاقے میں فوج بنیادی طور پر ’’فائر پاور اور مشاہداتی چوکیوں‘‘ کے ذریعے اپنا کنٹرول نافذ کرنا چاہتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 121 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C