اسرائیل کا ایرانی جوہری مرکز نطنز پر حملہ، تابکاری خارج نہیں ہوئی: آئی اے ای اے
👁️ 221 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا ایرانی جوہری مرکز نطنز پر حملہ، تابکاری خارج نہیں ہوئی: آئی اے ای اے
نیو یارک (ڈیلی اردو)اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA)، نے تصدیق کی ہے کہ ایران کے نطنز جوہری مرکز پر حالیہ حملے کے بعد کسی قسم کی تابکاری خارج نہیں ہوئی۔
ادارے کے مطابق ایران نے نطنز تنصیب پر حملے کی اطلاع دی اور ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم کی رپورٹ کی توثیق کی کہ کوئی تابکاری خارج نہیں ہوئی۔
آئی اے ای اے نے مزید کہا کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہے اور اس کے سربراہ رافائل گروسی نے فریقین سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ کسی جوہری حادثے سے بچا جا سکے۔
ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق، امریکہ اور اسرائیل نے ہفتے کے روز وسطی ایران میں واقع نطنز کی جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا، جو یورینیم افزودگی کے لیے استعمال ہوتی ہے۔
ایرانی ایٹمی توانائی تنظیم نے بیان میں کہا، "امریکہ اور صہیونی ریاست کے مجرمانہ حملوں میں نطنز افزودگی کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا"۔
بیان کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں کسی قسم کے تابکار مواد کا اخراج نہیں ہوا اور قریبی آبادی کو کوئی خطرہ لاحق نہیں۔ امریکہ اور دیگر مغربی ممالک کو خدشہ ہے کہ ایران یورینیم کو اس سطح تک افزودہ کر رہا ہے جو جوہری ہتھیار بنانے کے لیے موزوں ہو سکتی ہے، تاہم تہران ہمیشہ اس کی تردید کرتا رہا ہے۔
یاد رہے کہ جنگ کے ابتدائی ہفتے میں بھی نطنز تنصیب کو نشانہ بنایا گیا تھا اور سیٹلائٹ تصاویر میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچنے کے شواہد سامنے آئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثہ، دو فوجی افسر ہلاک؛ حوثیوں کے طیارہ مار گرانے کے دعوے سے متعلق متضاد اطلاعات
18/October/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
سعودی عرب: ریاض میں ڈرون اور خمیس مشیط کی جانب داغے گئے 2 بیلسٹک میزائل تباہ کرنے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فوج کا حماس کے 4 ارکان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ، جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام
18/October/2026 👁️ 101 بار دیکھا گیا
عراق کے شہر اربیل میں ایرانی کرد اپوزیشن کے مرکز کے قریب دو دھماکے، علاقے میں ڈرونز کی بھی پروازیں
18/October/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
پنجاب میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 8 مبینہ دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد اور دستی بم برآمد
17/October/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9264 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5470 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C