18/October/2026

پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ

👁️ 51 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ

پاک افغان سرحد پر فائرنگ کا تبادلہ، پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان کی متعدد پوسٹیں نشانہ بننے کا دعویٰ

کرم(ڈیلی اردو) پاک افغان سرحد کے مختلف مقامات پر افغان طالبان کی جانب سے مبینہ بلااشتعال فائرنگ کے بعد پاکستانی فوج نے جوابی کارروائی کی ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعات تائدہ سیکٹر، اپر کرم اور غوزگڑھی کے علاقوں میں پیش آئے، جہاں جوابی کارروائی کے دوران افغان طالبان کی متعدد سرحدی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔

ذرائع کے مطابق اپر کرم میں پاکستانی فوج نے توپ خانے سے افغان طالبان کی ٹاپسر سرحدی پوسٹ اور شپولا بیس کیمپ پر حملہ کیا۔ سکیورٹی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ کارروائی میں شپولا بیس کیمپ تباہ ہوگیا اور دیگر پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچا۔

غوزگڑھی کے علاقے میں بھی جوابی کارروائی کے دوران افغان طالبان کے متعدد اہلکاروں کی ہلاکت کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض اہلکار اپنی سرحدی پوسٹیں چھوڑ کر چلے گئے۔

سکیورٹی ذرائع نے الزام عائد کیا کہ سرحدی علاقوں میں فائرنگ کا مقصد دہشت گردوں کو غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہونے میں مدد دینا تھا، تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔

اطلاعات کے مطابق سرحدی علاقے میں فائرنگ کے تبادلے کی صورتحال برقرار تھی۔ تاحال دونوں جانب جانی نقصان کی حتمی تعداد اور واقعے سے متعلق افغان طالبان کا مؤقف سامنے نہیں آیا۔

 

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C