اسرائیل کا شام کے تاریخی شہر پالمیرا پر فضائی حملہ، ایران نواز 105 جنگجو ہلاک
👁️ 87 بار دیکھا گیا
اسرائیل کا شام کے تاریخی شہر پالمیرا پر فضائی حملہ، ایران نواز 105 جنگجو ہلاک
دمشق (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/ اے پی) عالمی ادارے کےشام کے لیے خصوصی مندوب پیڈرسن نے اتوار 24 نومبر کے روز دمشق میں کہا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال میں یہ بات ناگزیر ہے کہ غزہ پٹی میں جاری جنگ اور لبنانی ملیشیا حزب اللہ اور اسرائیل کے مابین جاری لڑائی کو فوری طور پر روکا جائے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ اور لبنان کے مسلح تنازعات کو پھیل کر نہ تو کسی علاقائی جنگ کی صورت اختیار کرنا چاہیے اور نہ ہی اس جنگ میں کسی بھی طرح شام کو گھسیٹا جانا چاہیے۔
گائر کی شامی وزیر خارجہ سے ملاقات
شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب گائر پیڈرسن نے اتوار کے روز دمشق میں شامی وزیر خارجہ کے ساتھ اپنی ملاقات سے قبل کہا، ”اس وقت ہمیں فوری طور پر صرف اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ غزہ اور لبنان میں فی الفور فائر بندی کی جائے اور یہ بھی یقینی بنایا جائے کہ شام کو زبردستی اس تنازعے کا حصہ نہ بنایا جائے۔‘‘
پیڈرسن کے الفاظ میں، ”ہماری اس بارے میں سوچ بھی متفقہ ہے کہ انتہائی اہم بات یہ ہے کہ خطے میں کشیدگی میں کمی لائی جائے اور اس تنازعے میں شام کو بھی کھینچ کر شامل نہ کیا جائے۔‘‘
2011 سے جاری خانہ جنگی
شام میں 2011ء میں شروع ہونے والی خانہ جنگی اس وقت اپنے 14 ویں سال میں ہے۔ جب سے مشرق وسطیٰ کی اس ریاست میں خانہ جنگی شروع ہوئی ہے، تب سے اسرائیل شام کے ریاستی علاقے میں سینکڑوں مرتبہ فضائی حملے کر چکا ہے، جن کا مقصد شامی فوجی اہداف اور ایرانی حمایت یافتہ مسلح گروپوں کو نشانہ بنانا تھا۔
اسرائیل، جو غزہ میں حماس اور لبنان میں حزب اللہ کے خلاف بھی اپنی فوجی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، اب شام میں اپنے فضائی حملوں میں بھی تیزی لا چکا ہے۔ ان فضائی حملوں میں تیزی خاص طور پر اس وقت سے آئی ہے، جب سے اسرائیل نے اپنے ہمسایہ ملک لبنان میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا حزب اللہ کے خلاف اس سال ستمبر کے اواخر سے بھرپور جنگ کا آغاز کر رکھا ہے۔
اس سے قبل فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس کے اسرائیل میں سات اکتوبر 2023ء کے دہشت گردانہ حملے کے بعد جب سے اسرائیل نے غزہ میں حماس کے خلاف جنگ شروع کی ہے، تب سے ہی اسرائیل اور ایران نواز حزب اللہ کے ایک دوسرے پر سرحد کے آر پار سے مسلح حملے تو بار بار ہوتے ہی رہتے تھے۔
پالمیرا میں ایران نواز جنگجوؤں پر آج تک کا سب سے بڑا اسرائیلی حملہ
شامی دارالحکومت دمشق سے موصولہ مختلف خبر رساں اداروں کی رپورٹوں کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے شام گائر پیڈرسن نے غزہ اور لبنان کی جنگوں کے پھیل کر ایک علاقائی جنگ بن جانے اور اس میں شام کے بھی زبردستی شامل کیے جانے کے خلاف جو واضح تنبیہ کی، اس کی ایک وجہ حال ہی میں شامی شہر پالمیرا پر کیے جانے والے اسرائیلی فضائی حملے بھی تھے۔
شامی اپوزیشن تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق اسی ہفتے اسرائیل نے شام کے تاریخی شہر پالمیرا پر جو فضائی حملے کیے، ان میں 105 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ان میں سے بہت بڑی اکثرت کا تعلق ایران نواز جنگجو گروپوں سے تھا۔
سیریئن آبزرویٹری کے مطابق پالیمرا میں اسرائیلی فضائی حملے شام میں تہران حکومت کے حمایت یافتہ مسلح گروپوں پر اسرائیل کی طرف سے کیے گئے آج تک کے سب سے ہلاکت خیز حملے تھے۔
دوسری طرف اسرائیل نے، جو شام میں کیے جانے والے فضائی حملوں پر اکثر کوئی بھی تبصرہ نہیں کرتا، یہ بات بار بار کہی ہے کہ وہ ایران کو یہ اجازت نہیں دے گا کہ وہ شام میں اپنی موجودگی میں اضافہ کرے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹانک میں فوجی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ، 12 اہلکار ہلاک، 30 زخمی، مزید ہلاکتوں کا خدشہ
24/July/2026 👁️ 221 بار دیکھا گیا
کوہاٹ میں دہشت گردوں کی فائرنگ، کسٹم اہلکار ہلاک، ایک شخص زخمی
24/July/2026 👁️ 152 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
24/July/2026 👁️ 137 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کا حملہ، سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ ہلاک، ایڈیشنل سیشن جج زخمی
24/July/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 491 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 492 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4840 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3586 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C