اسرائیل کو بڑا دھچکا: خلائی مشن چاند پر پہنچتے ہی تباہ
👁️ 187 بار دیکھا گیا
اسرائیل کو بڑا دھچکا: خلائی مشن چاند پر پہنچتے ہی تباہ
یروشلم (ویب ڈیسک) اسرائیل کی چاند پر بھیجی جانے والی خلائی گاڑی انجن کی خرابی کی وجہ سے چاند کی سطح لینڈ کرنے سے چند لمحے قبل ہی گر کر تباہ ہو گئی۔
بریشیٹ نامی اسرائیلی خلائی جہاز 7 ہفتوں کی طویل مسافت طے کرنے کے بعد چاند کی سطح کے قریب پہنچا لیکن چاند کی سطح سے صرف 15 کلو میٹر کی دوری پر خلائی جہاز نے محفوظ لینڈنگ کرنے کی کوشش کی لیکن اس دوران وہ تکنیکی مسائل سے دوچار ہو کر تباہ ہو گیا۔
تباہ ہونے سے قبل خلائی جہاز کا کمانڈ سینٹر سے مواصلاتی رابطہ بھی منقطع ہو گیا تھا۔
اس اسرائیلی مشن کا مقصد چاند کی انتہائی قریب سے تصویریں لینا اور تجربات کرنا تھا۔ اس سے قبل چاند پر صرف امریکا، چین اور روس کے سرکاری خلائی اداروں نے کامیاب مشن مکمل کیے اور اس فہرست میں اسرائیل چوتھے نمبر پر شامل ہونے کے لیے پُر امید تھا۔
اسرائیلی وزیراعظم بن یامین نیتن یاہو نے تل ابیب کے قریب ایک کنٹرول روم سے یہ مناظر دیکھے اور خلائی جہاز کی تباہی پر کمانڈ سینٹر میں موجود وزیراعظم سمیت دیگر افراد نے مایوسی کا اظہار بھی کیا۔
اسرائیل ایرواسپیس انڈسٹریز کے جنرل منیجر اوفر ڈورون نے یہ اعلان بھی کیا کہ خلائی جہاز میں کوئی فنی خرابی سامنے آگئی ہے اور بدقسمتی سے ہم چاند پر کامیاب لینڈنگ نہیں کر پائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دے گا، شہباز شریف
16/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C