اسرائیل کو یرغمالیوں کی رہائی کیلئے غزہ پر بمباری روکنا ہوگی، امریکی وزیر خارجہ روبیو
👁️ 265 بار دیکھا گیا
اسرائیل کو یرغمالیوں کی رہائی کیلئے غزہ پر بمباری روکنا ہوگی، امریکی وزیر خارجہ روبیو
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ فلسطینی گروپ حماس کی جانب سے یرغمالیوں کی رہائی اس وقت تک ممکن نہیں، جب تک اسرائیل غزہ پر اپنی فضائی کارروائیاں بند نہیں کرتا۔
اتوار کو سی بی ایس نیوز کے پروگرام فیس دی نیشن میں گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے کہا، ’’میرے خیال میں اسرائیلی حکام اور سبھی اس بات کو تسلیم کرتے ہیں کہ جب بمباری جاری ہو تو یرغمالیوں کی رہائی ممکن نہیں، اس لیے حملے رکنے ہوں گے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’یہ ممکن نہیں کہ جنگ جاری رہے اور اسی دوران رہائی کا عمل بھی ہو۔‘‘
روبیو نے امید ظاہر کی ہے کہ اسرائیل اورحماس کے درمیان ایسا معاہدہ جلد طے پا جائے گا جس کے تحت غزہ میں یرغمال بنائے گئے افراد کو رہا کیا جا سکے۔
انہوں نے اے بی سی نیوز سے گفتگو میں کہا، ’’یہ تمام بات چیت اس وقت بھی جاری ہے جب میں آپ سے بات کر رہا ہوں۔ ہمیں امید ہے کہ یہ عمل بہت جلد، اسی ہفتے کے آغاز میں مکمل ہو جائے گا۔‘‘
روبیو نے مزید کہا، ’’اگرچہ یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک، لیکن یہ عمل ہفتوں یا کئی دنوں تک نہیں چل سکتا ، ہم چاہتے ہیں کہ یہ بہت تیزی سے مکمل ہو۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان سے کردستان تک مسلح مزاحمت، ایرانی پاسداران انقلاب پر دباؤ بڑھنے لگا
15/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
کابل میں سابق افغان حکومت کے جج عبدالمنیر نوری فائرنگ سے ہلاک
15/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
خوست میں بارودی گولہ پھٹنے سے دو بچے ہلاک، ایک بچی شدید زخمی
15/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
بنوں میں ڈرون حملہ، دو شہری ہلاک؛ پولیس آپریشن میں ایک دہشتگرد مارا گیا
15/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکا ایران کشیدگی میں مذاکرات کی راہ ہموار، ہرمز اور جوہری پروگرام اہم نکات بن گئے
15/September/2026 👁️ 140 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی کارروائی، دو ایرانی کشتیاں تباہ ہونے کا دعویٰ
15/September/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26293 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15542 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11828 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9136 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7419 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5167 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C