اسرائیل کے ایران میں اہم عسکری اہداف پر فضائی حملے
👁️ 313 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے ایران میں اہم عسکری اہداف پر فضائی حملے
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل نے کہا ہے کہ اس کی فضائیہ نے ایران کے مغربی اور وسطی علاقوں میں عسکری اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کے مطابق فضائی کارروائی کے دوران ایران کے مختلف فوجی اہداف پر حملے کیے گئے۔ تاہم حملوں کے مقامات، نقصانات یا ممکنہ جانی نقصان کے بارے میں مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔
یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اپریل میں ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ بندی کے بعد گزشتہ روز ایران کی جانب سے اسرائیل پر میزائل حملے کیے گئے تھے، جس کے بعد خطے میں کشیدگی ایک بار پھر بڑھ گئی ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران پر زور دیا ہے کہ وہ مذاکرات کی میز پر واپس آئے اور معاہدے کے عمل کو آگے بڑھائے۔
امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک فاکس نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا، ’’ایران نے اپنے میزائل داغ دیے ہیں، یہ کافی ہے۔ اب مذاکرات کی میز پر واپس آئیں اور معاہدہ کریں۔‘‘
خطے میں حالیہ فوجی کارروائیوں اور بیانات کے بعد صورتحال بدستور کشیدہ ہے جبکہ عالمی برادری دونوں فریقوں سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مطالبہ کر رہی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ: اسرائیل کا حماس کے سکیورٹی ادارے کے اعلیٰ عہدیدار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کی خبر امریکی سینٹکام نے مسترد کردی
21/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11920 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7534 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5489 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C