اسرائیل کے خلاف نیا محاذ کھل گیا، حوثیوں کا بحری ناکہ بندی کا اعلان
👁️ 316 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے خلاف نیا محاذ کھل گیا، حوثیوں کا بحری ناکہ بندی کا اعلان
صنعاء (ڈیلی اردو) یمن کی ایران نواز حوثی ملیشیا نے پیر کے روز اسرائیل پر متعدد میزائل داغنے کا دعویٰ کیا، اور کہا کہ یہ کئی ہفتوں کے بعد اسرائیل پر ان کا پہلا حملہ ہے۔
حوثی فوج کے ترجمان یحییٰ سریع نے مزید کہا کہ بحیرۂ احمر میں اسرائیل کے لیے جہازرانی پر ’’مکمل پابندی‘‘ عائد کر دی گئی ہے۔ ان کے بقول، اس علاقے میں اسرائیل سے وابستہ کسی بھی جہاز کو ’’فوجی ہدف‘‘ تصور کیا جائے گا۔
اس اعلان کے بعد بحیرۂ احمر میں تجارتی جہازوں کو دوبارہ خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، خاص طور پر وہ جہاز جو اسرائیلی بندرگاہوں کی طرف جا رہے ہوں یا جن کا کسی نہ کسی طرح اسرائیل سے تعلق ہو۔
یہ اپریل کے اوائل کے بعد حوثیوں کا اسرائیل پر پہلا براہِ راست حملہ ہے۔ اسرائیلی فوج نے بھی پیر کی صبح بتایا تھا کہ یمن سے اسرائیل کی جانب ایک میزائل داغا گیا، اور شہریوں کو حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کو کہا گیا ہے۔
ایران جنگ کے دوران حوثیوں کی جانب سے ڈرونز، میزائلز اور کروز میزائلز کے ذریعے حملوں کے دعوے کیے جاتے رہے ہیں۔
یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی جب ایران نے اتوار کی شام کئی ماہ بعد پہلی بار اسرائیل پر حملے کیے، جس کے جواب میں اسرائیل نے ایران کے اندر اہداف کو نشانہ بنایا۔
دریں اثناء ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے تہران میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’کوئی بھی یہ یقین نہیں کرتا کہ اسرائیلی حکومت امریکہ کی ہم آہنگی کے بغیر کوئی کارروائی کر سکتی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی جارحیت کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے، اور کشیدگی میں کسی بھی اضافے کے نتائج کی ذمہ داری بھی اسی پر ہوگی۔
دوسری جانب ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا کہ اس نے اسرائیل کے دو فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا ہے۔ ان حملوں کو آپریشن ’’نصر‘‘ (فتح) کا حصہ قرار دیا گیا۔ تنظیم کے مطابق یہ کارروائی اس کے بعد کی گئی جب اسرائیل نے ایران کے تین مختلف علاقوں میں ریڈار تنصیبات کو نشانہ بنایا۔
تہران نے اتوار کے روز جوابی کارروائی کی دھمکی اس وقت دی تھی، جب اسرائیل نے چند روز قبل واشنگٹن کی درخواست کو نظرانداز کرتے ہوئے بیروت کے جنوبی مضافات پر بغیر کسی پیشگی اطلاع کے حملہ کیا۔
اگرچہ 8 اپریل کو جنگ بندی معاہدہ طے پایا تھا، تاہم کشیدگی کے مکمل خاتمے کی کوششوں کو کئی چیلنجز درپیش ہیں، جن میں آبنائے ہرمز پر ایران کا کنٹرول اور اسرائیل و حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں شامل ہیں۔
عالمی توانائی کی فراہمی کو لاحق خطرات، ایران کے پاس افزودہ یورینیم کے بڑے ذخائر، اور یمن کے حوثی باغیوں کی لڑائی میں شمولیت کے باعث یہ خدشہ بڑھ رہا ہے کہ یہ جنگ دوبارہ شدت اختیار کر سکتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
غزہ: اسرائیل کا حماس کے سکیورٹی ادارے کے اعلیٰ عہدیدار کو ہلاک کرنے کا دعویٰ
21/October/2026 👁️ 83 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکرز کے بارودی سرنگوں سے ٹکرانے کی خبر امریکی سینٹکام نے مسترد کردی
21/October/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
عاصم منیر کی تہران میں اہم ملاقاتیں، ایران کا افزودہ یورینیم بیرون ملک منتقل کرنے سے انکار، آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے امریکی اقدامات پر زور
20/October/2026 👁️ 259 بار دیکھا گیا
نیتن یاہو کا ایرانی حکومت کے خاتمے پر اصرار، ٹرمپ سے متعدد بار گفتگو کا دعویٰ
20/October/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
عراق: کرکوک میں داعش کے حملوں میں اضافہ، سکیورٹی خلا سے فائدہ اٹھانے کا خدشہ، ماہرین نے خبردار کردیا
20/October/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے برطانیہ کے ٹائفون لڑاکا طیارے تعینات کرنے کا اعلان
20/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26388 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15625 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11920 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9275 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7534 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5489 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C