اسلام آباد: امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ خودکش حملہ کیس، ملزمان کے ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع
👁️ 79 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ خودکش حملہ کیس، ملزمان کے ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شیعہ مسجد و امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے خودکش حملے کے مقدمے میں گرفتار دو ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید سات روز کی توسیع کر دی۔
انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے کیس کی سماعت کی، جس دوران کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے گرفتار ملزمان واصف اللہ اور محمد شفیق کو عدالت میں پیش کیا۔
سی ٹی ڈی نے عدالت سے ملزمان کے 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، تاہم عدالت نے دونوں ملزمان کا مزید سات روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔
تفتیشی افسر کے مطابق دونوں ملزمان کو سی ٹی ڈی مردان نے گرفتار کیا تھا، جبکہ اے ٹی سی مردان کی اجازت کے بعد اسلام آباد پولیس نے انہیں تحویل میں لیا۔
تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ دورانِ تفتیش ملزمان نے حملے میں سہولت کاری کا اعتراف کیا ہے۔ ان کے مطابق ملزمان خودکش حملے کی منصوبہ بندی اور مالی معاونت میں ملوث رہے ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کے مالی لین دین کی جانچ کے لیے ورچوئل کرنسی انویسٹی گیشن سیل کو خط ارسال کیا گیا ہے، اور متعلقہ ریکارڈ موصول ہونے کے بعد مزید تفتیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ امام بارگاہ خدیجۃ الکبریٰ پر ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تنظیم کی جانب سے جاری کردہ بیان میں شامی تنازع اور ایرانی حمایت یافتہ کالعدم تنظیم زینبیون بریگیڈ کا بھی حوالہ دیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: چاغی میں بی ایل اے کے حملے، بینک اور پولیس چوکی نذرِ آتش
10/July/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
امریکا: نیویارک میں چرچ اور یہودی عبادت گاہ پر آتش گیر بم حملہ
10/July/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں دو مسیحی کھلاڑی ہلاک
10/July/2026 👁️ 134 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں لاشوں کے ساتھ دھرنے، کوئٹہ میں احتجاج شدت اختیار کر گیا
10/July/2026 👁️ 136 بار دیکھا گیا
ایران پر طاقتور حملے کیلئے تیار ہیں، وزیر دفاع اسرائیل کاٹز
10/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
کراچی میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، لشکر جھنگوی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
10/July/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8912 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4742 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3530 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2527 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2281 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1968 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C