اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانے پر حملے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
👁️ 148 بار دیکھا گیا
اسلام آباد میں فرانسیسی سفارتخانے پر حملے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار، اسلحہ برآمد
اسلام آباد (ڈیلی اردو/انڈپینڈنٹ) پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں جمعرات کو ایک شخص کو غیر ملکی سفارت خانوں کے لیے مخصوص علاقے (ڈپلومیٹیک انکلیو) کے داخلی گیٹ پر فائرنگ کرتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے انڈپینڈنٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کو دیے گیے ابتدائی بیان میں سرگودھا کے رہائشی منصور علی نے بتایا کہ وہ فرانس کے سفارت خانے پر حملہ کر کے فرانسیسی صدر سے مبینہ توہین رسالت کا بدلہ لینا چاہتے تھے۔
منصور علی نے اپنے مختصر تحریری بیان میں بتایا کہ انہوں نے ایس ایم جی رائفل سرگودھا میں پولیس کے ایک اہلکار سے چھینی اور اکیلے ہی پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے اسلام آباد پہنچے، جہاں انہوں نے فرانسیسی سفارت خانے تک پہنچنے کے لیے پانچ چھ فائر کیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اس کارروائی کے سلسلے میں ان کے ساتھ کوئی بھی شامل نہیں اور ایسا انہوں نے تنہا ہی کیا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق جمعرات کی صبح 11 بجے ڈپلومیٹیک انکلیو کے گیٹ نمبر 1 کے قریب فائرنگ کا واقعہ ہوا جس میں نیو سٹیلائٹ ٹاؤن، سرگودھا کے رہائشی منصور علی نامی شخص نے ’تاج دار ختم نبوت زندہ باد‘ کے نعرے لگاتے ہوئے ہوائی فائر کیے۔
اسلام آباد سیکریٹیریٹ پولیس نے ملزم کو موقعے پر گرفتار کر لیا۔
PHOTO (via @Roohan2Ahmed) of the Islamist extremist who attempted to carry out a jihadist terrorist attack presumably against French embassy in Islamabad, Pakistan. He said he was "seeking revenge from France over blasphemy". pic.twitter.com/e5jSEgk8A6
— FJ (@Natsecjeff) March 18, 2021
سیکریٹیریٹ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او میاں خرم نے انڈپینڈنٹ کو بتایا کہ ابھی تک اس واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی اور گرفتار ملزم محکمۂ انسداد دہشت گردی کی تحویل میں ہے، اور وہی اس سلسلے میں مزید کارروائی کریں گے۔
خیال رہے کہ فرانس کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کا سلسلہ اس وقت شروع ہوا تھا جب گذشتہ سال فرانسیسی میگزین چارلی ایبدو نے پیغمبر اسلام کے مبینہ گستاخانہ خانے دوبارہ شائع کیے تھے۔
چارلی ایبدو کی جانب سے ان خاکوں کو شائع کرنے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کے کئی ممالک میں فرانس کے خلاف احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوا تھا۔ اس دوران فرانسیسی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم بھی شروع کی گئی تھی۔
اس حوالے سے پاکستان نے بھی فرانسیسی میگزین چارلی ایبدو میں پیغمبر اسلام کے گستاخانہ خاکوں کی دوبارہ اشاعت کی شدید الفاظ میں مذمت کی تھی۔
تاہم پاکستان میں کئی مذہبی جماعتوں کے ارکان نے کئی مرتبہ اسلام آباد میں احتجاج کیا اور فرانسیسی سفارتخانے کی جانب جانے کوششیں بھی کیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 42 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
پشاور میں پولیس موبائل پر حملہ، 3 افراد ہلاک، 2 ایس ایچ اوز زخمی
01/September/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
چاغی اور پشین میں سیکیورٹی کارروائیاں، 21 دہشتگرد اور 6 اہلکار ہلاک
01/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26263 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15508 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9088 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7375 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5055 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C