اسلام آباد: پاکستان اور روس کا دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
👁️ 35 بار دیکھا گیا
اسلام آباد: پاکستان اور روس کا دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق
اسلام آباد (ڈیلی اردو/اے پی پی) پاکستان اور روس نے دہشت گردی سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کرتے ہوئے دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے اور انسداد دہشت گردی کے دیگر اہم شعبوں میں مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق بین الاقوامی دہشت گردی اور سلامتی کو درپیش دیگر چیلنجز سے نمٹنے کے بارے میں پاکستان روس مشترکہ ورکنگ گروپ کا دسواں اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
Pakistan, Russia agree to collaborate on counter-terrorism#APPNews @ForeignOfficePk https://t.co/5lJLjNp9na pic.twitter.com/jAUsunSFQg
— APP ???????? (@appcsocialmedia) November 17, 2023
جمعہ کو دفتر خارجہ کی ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایڈیشنل سیکریٹری وزارت خارجہ سید حیدر شاہ نے پاکستان جبکہ روسی فیڈریشن کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ورشینن نے روس کی طرف سے اجلاس کی مشترکہ طور پر صدارت کی۔
????: PR NO. 2️⃣1️⃣3️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣3️⃣
Tenth Meeting of the Pakistan-Russia Joint Working Group on Combating International Terrorism and Other Challenges to Security
????⬇️ https://t.co/3ovPtBhMlA pic.twitter.com/AWTgpigUKf
— Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) November 17, 2023
فریقین نے افغانستان، وسطی اور جنوبی ایشیا سمیت شمالی افریقہ کے حالات پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے عالمی اور علاقائی دہشت گردی کے خطرات پر طویل تبادلہ خیال کیا۔
دوران گفتگو دہشت گردی کے منظر نامے کی پیچیدگی اور مسلسل چوکسی کی ضرورت پر زور دیا گیا اور فریقین نے دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے اپنی اپنی قومی حکمت عملیوں اور اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔
بیان کے مطابق پاکستان اور روس نے دہشت گردی کے خلاف وسیع تر جنگ میں قومی کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے اپنے تجربات اور بہترین طریقوں کا اشتراک کیا۔
یہ ملاقات پاکستان روس دوطرفہ انسداد دہشت گردی تعاون کے پس منظر میں باقاعدہ تبادلوں کا حصہ تھی اور فریقین نے تعاون کے باہمی فوائد پر زور دیتے ہوئے دہشت گردی سے موثر طریقے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ اقوام متحدہ اور شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن جیسے کثیر الجہتی فورمز میں تعاون کو فروغ دینے پر بات چیت خاصی نتیجہ خیز رہی۔
فریقین نے دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے اور انسداد دہشت گردی کے دیگر اہم شعبوں میں مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔
پاکستان اور روس نے بنیاد پرستی کی مختلف اشکال، دہشت گردانہ نظریات کے پھیلاؤ اور دہشت گردی کے مقاصد کے لیے معلومات اور مواصلاتی ٹیکنالوجی کے غلط استعمال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
دونوں ملکوں نے ان چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے جامع حکمت عملی کی ضرورت پر بھی اتفاق کیا۔
ملاقات کے اختتام پر پاکستان اور روس دونوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا اور فریقین نے علاقائی اور عالمی سلامتی کو برقرار رکھنے میں اپنی شراکت داری کی اہمیت کو تسلیم کیا۔
ورکنگ گروپ کا آئندہ اجلاس 2024 میں ہوگا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان میں سکیورٹی آپریشنز، 19 دہشتگرد ہلاک، نائب صوبیدار بھی ہلاک
23/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
پزشکیان کا ٹرمپ کو جواب، ایران مذاکرات کیلئے تیار مگر دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا
23/September/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ، لیفٹیننٹ جنرل (ر) نعمان محمود پہلے سیکریٹری جنرل مقرر
23/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایک سال میں افغانستان پر پاکستان کے 15 فضائی حملے، 364 شہری ہلاک 346 زخمی ہوئے، افغان میڈیا
23/September/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی آپریشن، ٹی ٹی پی کمانڈر تراب محسود ہلاک
23/September/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان : سکیورٹی فورسز کی کارروائی، ٹی ٹی پی کمانڈر امیر بادشاہ ہلاک
23/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26323 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15570 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11856 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9170 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7451 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5246 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C