اسلام آباد پولیس نے لال مسجد کی 40 طالبات سمیت دیگر افراد کےخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا
👁️ 33 بار دیکھا گیا
اسلام آباد پولیس نے لال مسجد کی 40 طالبات سمیت دیگر افراد کےخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج کرلیا
اسلام آباد(ڈیلی اردو ) پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولیس نے لال مسجد کے سابق خطیب کی اہلیہ ام حسن سمیت 40 طالبات اور دیگر افراد کے خلاف دہشت گردی سمیت دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے
رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ یہ مقدمہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 11- ایکس کے ساتھ پی پی سی کی دفعہ 148، 149، 353، 186، 341، 440، 188، 506 (ii) اور 427 کے تحت لوہی بھیر تھانے میں درج کیا گیا ہے.
پولیس نے بتایا کہ جامعہ حفصہ کی طالبات ام حسن کی قیادت میں مسلح افراد کے ساتھ بحریہ ٹاﺅن فیز 4 پہنچیں اور چورنگی سے سڑک بلاک کر دی پولیس نے کہا کہ وہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف نعرے لگا رہے تھے احتجاجی گروپ نے الزام لگایا کہ دارالحکومت کی پولیس اور انتظامیہ کی ملی بھگت سے آس پاس کے علاقوں میں غیر اخلاقی سرگرمیاں ہو رہی ہیں.
انہوں نے تجارتی مراکز اور دکانوں کو زبردستی بند کرواتے ہوئے تاجروں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوع پر پہنچی اور مظاہرین کو سی آر پی سی کی دفعہ 144 کے نفاذ کے بارے میں مطلع کیا جس کے تحت احتجاج سمیت ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کی گئی ہے اس کے باوجود طالبات اور ان کے ساتھ آنے والے افراد نے مزاحمت کی اور پولیس پر لاٹھیوں سے حملہ کیا، ان کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور سرکاری گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا پولیس نے کہا کہ انہوں نے ڈنڈے لہرائے اور وہاں واقع کاروباری مراکز کو زبردستی بند کروا دیا.
اس سے قبل ام حسن نے ایک ویڈیو پیغام میں دعویٰ کیا تھا کہ بحریہ ٹاﺅن میں 2008 یا 2009 سے کام کرنے والا دینی مدرسہ جامعہ حفصہ فحاشی اور عریانی میں گھرا ہوا ہے اور مقامی حکام پر آنکھیں بند کرنے کا الزام لگایا انہوں نے کہا کہ غروب آفتاب کے بعد خاندان یہاں نہیں آسکتے، انتظامیہ بے بس ہے کیونکہ پولیس نے کارروائی کرنے میں مدد نہیں کی انہوں نے الزام لگایا کہ وہ پولیس اور انتظامیہ کے سینئر افسران کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں. ام حسن نے وزیر داخلہ، آئی جی پی، ڈی آئی جی اور ڈی سی سے کہا کہ وہ ملوث افراد کے خلاف ایکشن لیں، بصورت دیگر وہ کارروائی کریں گی انہوں نے کہا کہ جب میری بیٹیوں کی بات آئے گی تو میں اسے برداشت نہیں کروں گی.
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کی سعودی عرب اور حوثی باغیوں میں مذاکرات کے لیے ثالثی کی پیشکش
26/September/2026 👁️ 67 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی ٹھکانوں پر فضائی حملے، تعز میں رسد لائنوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
26/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
اقوام متحدہ میں پاکستانی صحافی کا سوال، جے شنکر نے پاکستان کو ’دہشتگرد ملک‘ قرار دے دیا
26/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران نے اہم دفاعی تنصیبات اور صلاحیتیں زیرِ زمین منتقل کردیں: وزارتِ دفاع
26/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
ٹانک : خالی پولیس چوکی دھماکے سے تباہ، جانی نقصان نہیں ہوا
26/September/2026 👁️ 72 بار دیکھا گیا
پاکستان اور سعودی عرب کا سعودی تنصیبات پر حملوں کے خلاف مشترکہ دفاعی تعاون جاری رکھنے کا عزم
26/September/2026 👁️ 22 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26331 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15578 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11866 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9187 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7467 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5282 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C