اسپین: بارسلونا کے کیتھولک چرچ میں افطار اور اذان
👁️ 106 بار دیکھا گیا
اسپین: بارسلونا کے کیتھولک چرچ میں افطار اور اذان
بارسلونا (ڈیلی اردو/وی او اے) اسپین کے شہر بارسلونا میں ایک کیتھولک چرچ نے مسلمانوں کے لیے رمضان میں افطار کے لیے اپنے دروازے کھول دیے ہیں۔
عام طور پر مسلمان ماہِ رمضان میں عبادات اور افطار کے لیے جمع ہوتے ہیں لیکن دنیا کے دیگر ممالک کی طرح اسپین میں بھی کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے عائد کی گئی پابندیوں کے باعث بارسلونا میں بسنے والی مسلمان برادری اپنے گھروں کے اندر ہی رمضان کی عبادات اور افطار کر رہی ہے۔
اس کے علاوہ رمضان میں مختلف افراد اور سماجی تنظیمیں بھی کمیونٹی اور ضرورت مند افراد کے لیے افطار کا اہتمام کرتے ہیں۔ لیکن احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کے لیے درکار کھلی جگہ نہ ہونے کے باعث یہ سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔
اس صورتِ حال میں بارسلونا کے ایک کیتھولک چرچ سانتا اینا نے اپنی عمارت کا ہوادار بڑا حصہ مسلمانوں کے لیے کھول دیا ہے جہاں روزانہ 50 سے 60 مسلمان آتے ہیں۔ چرچ میں موجود رضاکار انہیں افطار کے لیے گھر کا تیار کردہ کھانا پیش کرتے ہیں۔
سانتا اینا آنے والے مسلمانوں میں زیادہ تر بے گھر افراد ہیں۔
یہاں آنے والے ایک 27سالہ مراکشی باشندے حافظ ابراہیم کا کہنا ہے کہ “ہم سب ایک جیسے ہیں۔ اگر کوئی کیتھولک ہے یا کسی اور مذہب سے تعلق رکھتا ہے اور میں مسلمان ہوں تو یہ ایک عمومی بات ہے۔ ہم سب بھائیوں کی طرح ہیں اور ہمیں ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے۔‘‘
’کیٹلان ایسوسی ایشن آف موروکن ویمن‘ نامی ایک مقامی تنظیم کی صدر فوزیہ شاتی ہر سال افطار کا اہتمام کیا کرتی ہیں۔ تاہم کرونا کے باعث اندرونِ خانہ یا انڈور ڈائننگ کے حوالے سے عائد ہونے والی پابندیوں کے باعث انہیں کسی ایسے متبادل مقام کی تلاش تھی جو ہوادار ہو اور وہاں افطار کے لیے آنے والوں کو فاصلے سے بٹھانا بھی ممکن ہو۔
ان کی یہ مشکل چرچ سانتا اینا کے نگران فادر پیو سانشز نے حل کر دی اور انہیں افطار کے لیے چرچ کی عمارت کا کھلا اور ہوادار حصہ استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔
فوزیہ شاتی کا کہنا ہے کہ ’’لوگ بہت خوش ہیں کہ مسلمان ایک کتھولک چرچ میں افطار کر سکتے ہیں۔ کیوں کہ مذہب ہم سب کو ملاتا۔ ایک دوسرے سے جدا نہیں کرتا۔‘‘
افطار کے بعد مسلمان چرچ کے مرکزی احاطے میں نماز بھی ادا کرتے ہیں۔
چرچ کے نگران فادر سانشز کا کہنا ہے کہ الگ الگ ثقافتوں، زبان اور مذاہب سے تعلق رکھنے کے باوجود ہم سیاست دانوں سے بڑھ کر ایک دوسرے کے ساتھ بیٹھنے اور بات کرنے کے قابل ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ٹرمپ کی ایران کو سخت دھمکی، جوابی کارروائی پر مزید شدید حملوں کا انتباہ
01/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے، قشم، بندر عباس اور دیگر جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی اطلاعات
01/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
شام : بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ ، 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی
01/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
یمن: ریاستی سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، داعش کا ترجمان ہلاک، خودکش جیکٹ و دیگر سامان برآمد
01/September/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
غزہ : اسرائیلی کارروائی، حماس کا اہم عہدیدار گرفتار، فضائی حملوں میں متعدد افراد ہلاک
01/September/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
لکی مروت: شاہ حسن خیل میں پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک
01/September/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26264 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15509 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11791 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9090 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7377 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5057 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C