اسپین میں مشتبہ آبدوز سمندر میں ہی چھوڑ دی گئی
👁️ 92 بار دیکھا گیا
اسپین میں مشتبہ آبدوز سمندر میں ہی چھوڑ دی گئی
میڈرڈ (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے/اے پی) اسپین میں حکام کو پیر کے روز کھلے اسمندر میں عملے کے بغیر ایک آبدوز ملی تھی ، انہیں شبہ ہے کہ اسے کوکین کی نقل و حمل کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
Sub surfaces.@AFP's Miguel Riopa photographs Spanish Guardia Civil capturing an alleged narco-submarine off Illa de Arousa, in Galicia region, northwestern Spain pic.twitter.com/UHHgmPQIEB
— AFP News Agency (@AFP) March 15, 2023
ہسپانوی حکام نے کوکوین کی نقل و حمل کے شبے پر تحویل میں لی گئی ایک آبدوز کو منگل کو دوبارہ سمندر میں چھوڑ دیا۔ اس آبدوز کو ملک کے شمال مغرب میں واقع گالیسیا کے ساحل سے کچھ فاصلے پر ہسپانوی سول گارڈ کے اہلکاروں نے سمندر میں چھوڑا۔
حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنے کے دوران آبدوز میں منشیات نہیں پائی گئیں تاہم یہ ممکن ہے کہ اس کا عملہ کوکین لے کر پہلے ہی فرار ہوگیا ہو۔
پولیس نے آبدوز کو پانی میں دوبارہ چھوڑے جانے اور پھر اسے اسپین میں زفرے کی بندرگاہ تک پہنچانے کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں۔
ہسپانوی حکام کو شبہ تھا کہ اس آبدوز کو کولمبیا سے اسپین کوکین پہنچانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔
یہ آبدوز اندازاﹰ پندرہ سے بائیس فٹ طویل اور فائبر گلاس کی بنی ہوئی ہے۔ ایسا ظاہر ہوتا ہے کہ اس کا ‘پروپیلر’ یا وہ حصہ جو اسے پانی میں آگے کی طرف دھکیلتا ہے مٹی میں پھنس گیا تھا، جس کے بعد اس کا عملہ اس خالی کر کہ پیچھے چھوڑ گیا۔
پیر کے روز ماہی گیروں کی ایک کشتی کے عملے کو سمندر کے ایک چھوٹے حصے میں تیل نظر آیا اور پھر پانی میں سے اس آبدوز کو دریافت کیا گیا۔
اس معاملے میں اب تک کوئی گرفتاریاں عمل میں نہیں آئی ہیں اور نہ ہی آبدوز کے عملے کا اب تک کچھ پتہ چل سکا ہے۔
سن 2019 میں گالیسیا میں اسی طرح کی ایک اور آبدوز ملی تھی، جس میں سے کولمبیا سے لائی جانے والی تین ٹن کوکین درآمدکی گئی تھی۔ بعد ازاں اس آبدوز کے عملے میں سے دو افراد کو ایکواڈور سے گرفتار بھی کیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکہ، معروف قبائلی رہنما حاجی عزت گل ہلاک
22/July/2026 👁️ 216 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں دہشت گردوں نے سرکاری سکول بارودی مواد سے تباہ کردیا
22/July/2026 👁️ 269 بار دیکھا گیا
امریکہ کے ایرانی بندرگاہوں اور شہروں پر نئے فضائی حملے
22/July/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 263 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 319 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4830 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3654 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3580 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C