افریقی ملک یوگنڈا میں تین خودکش دھماکے، 3 افراد ہلاک، 33 زخمی
👁️ 28 بار دیکھا گیا
افریقی ملک یوگنڈا میں تین خودکش دھماکے، 3 افراد ہلاک، 33 زخمی
خکک (ڈیلی اردور/ائٹرز) افریقی ملک یوگنڈا میں یکے بعد دیگرے ہونے والے تین خودکش دھماکوں میں 3 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افریقی ملک یوگنڈا میں پارلیمنٹ اور سینٹرل پولیس اسٹیشن کے نزدیک تین خودکش بمباروں نے دو حملوں میں خود کو بارودی مواد سے اُڑا لیا۔
#Uganda
•Three suicide bombers carried out attacks – police
• Three dead, dozens wounded
•Uganda has been hit by a wave of bombings
•No immediate claim of responsibility https://t.co/F47u3Ns5fG pic.twitter.com/xPSmVNx83W— Reuters Africa (@ReutersAfrica) November 16, 2021
پہلا خودکش حملہ پولیس اسٹیشن کی چیک پوسٹ پر کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جس کے بعد دو حملہ آوروں نے بارود سے بھری موٹر سائیکل پارلیمنٹ کے قریب چیک پوسٹ سے ٹکرا دی۔
دونوں دھماکوں کا مقام ایک دوسرے قریب تھا جس میں 3 افراد ہلاک اور 33 زخمی ہوگئے جن میں 7 کی حالت نازک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
حملے کے بعد ارکان پارلیمنٹ بھی خوف زدہ ہو کر باہر نکل آئے۔ علاقے میں بھگدڑ مچ گئی جب کہ آس پاس کی عمارتوں اور گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔
پولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے۔ تاحال کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔
واضح رہے کہ دو ماہ قبل ایک فوڈ اسٹریٹ پر پارسل بم دھماکا ہوا تھا جب کہ رواں برس کے آغاز پر وزیر ٹرانسپورٹ سابق فوجی کمانڈر جنرل کُٹمبا وامالا گاڑی پر فائرنگ میں محفوظ رہے تاہم ان کی بیٹی اور ڈرائیور ہلاک ہوگئے تھے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کا امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملوں کا دعویٰ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی
12/July/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
شام میں اسرائیلی فوج کا سرچ آپریشن
12/July/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
امریکہ کا ایران پر حملوں کا تیسرا مرحلہ شروع، متعدد علاقوں میں دھماکے
12/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں دہشت گردوں کی فائرنگ، ایف سی اہلکار ہلاک
12/July/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
مجتبیٰ خامنہ ای کا علی خامنہ ای کی ہلاکت کا بدلہ لینے کا عزم، ٹرمپ کی ایران کو سخت تنبیہ
12/July/2026 👁️ 302 بار دیکھا گیا
بنوں پولیس کا 40 مطلوب دہشت گردوں پر کروڑوں روپے انعام کا اعلان
12/July/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8925 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4756 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3538 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2535 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2284 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1974 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C