افغانستان جا کر دولتِ اسلامیہ میں شمولیت کی منصوبہ بندی، افغان نژاد برطانوی خاتون مجرم قرار
👁️ 160 بار دیکھا گیا
افغانستان جا کر دولتِ اسلامیہ میں شمولیت کی منصوبہ بندی، افغان نژاد برطانوی خاتون مجرم قرار
لندن (ڈیلی اردو/بی بی سی) برطانیہ میں مقیم فرشتہ جامی نامی ایک افغان خاتون کو دہشت گردی کے الزامات میں مجرم قرار دیا گیا ہے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے افغانستان میں شدت پسند تنظیم نام نہاد دولت اسلامیہ کی شاخ خراسان (آئی ایس کے پی) میں شمولیت کے لیے سفر کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔
لیسٹر کراؤن کورٹ میں مقدمے کی سماعت کے بعد جمعرات کو دہشت گردی ایکٹ 2006 کے سیکشن پانچ کے تحت دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کی تیاری کے دو الزامات میں قصوروار پائی گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق لندن کے علاقے سٹریٹ فورڈ ایون سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ فرشتہ جامی نے افغانستان جانے کے لیے ہوائی جہاز کا یک طرفہ ٹکٹ خریدنے کے لیے پیسے بچائے تھے۔
الزامات کے تحت فرشتہ جامی کی جانب سے ستمبر 2022 سے جنوری 2024 کے درمیان سوشل میڈیا پر گرافک اور پرتشدد انتہا پسند مواد بھی شیئر کیا گیا۔
تفتیشی حکام کے مطابق فرشتہ جامی متعدد سوشل میڈیا گروپس کی منتظم تھیں جہاں ان کا کام صارفین کی پوسٹس اور پیغامات کی نگرانی کرنا تھا۔
ان میں سے بعض گروپس میں 700 سے زائد ممبران تھے اور ان میں مبینہ طور پر انتہا پسندمواد پر مبنی پروپیگنڈا پھیلایا جاتا تھا۔
اس مواد میں ایسی ویڈیوز بھی شامل تھیں جن میں دھماکہ خیز آلات بنانے کے طریقے سکھاتے تھے تاکہ آئی ایس کے پی کو اپنی وفاداری اور عزم کا یقین دلایا جا سکے۔
تحقیقات کے مطابق فرشتہ جامی نے اسلحے پر تحقیق کی اور اے کے 47 رائفل کو کھولنے اور جوڑنے سے متعلق معلومات اکٹھی کیں۔اس کے علاوہ انھوں نے افغانستان جانے کے منصوبے کے دوران لگ بھگ 22 مرتبہ پروازوں اور دیگر سفری معلومات کی تلاش کیں۔
اس مقدمے کے حوالے سے پولیس کے خصوصی آپریشنز کے سربراہ ڈیرن ویبسٹر نے کہا ہے کہ ’یہ ایک پیچیدہ کیس تھا جس میں دہشت گردی اور سنگین نوعیت کے جرائم شامل تھے، اور ہم عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں۔‘
انھوں نے دعویٰ کیا کہ ’فرشتہ جامی کے اقدامات سے دنیا کو حقیقی خطرہ تھا اور ممکنہ نقصان کو کم نہیں سمجھا جانا چاہیے تھا۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 129 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 100 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11909 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9257 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5460 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C