افغانستان: طالبان انٹیلی جنس چیف کے معاون بم دھماکے میں ہلاک، بیٹا زخمی
👁️ 276 بار دیکھا گیا
افغانستان: طالبان انٹیلی جنس چیف کے معاون بم دھماکے میں ہلاک، بیٹا زخمی
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں جمعے کے روز ایک دھماکہ ہوا، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ عبد الحق واثق کے معاون مولوی نعمان ہلاک ہو گئے۔
مقامی ذرائع اور افغان میڈیا کے مطابق یہ واقعہ کابل کے علاقے بوٹخاک میں مولوی نعمان کے گھر کے اندر پیش آیا۔ دھماکے کے نتیجے میں مولوی نعمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے جبکہ ان کا بیٹا زخمی ہوا اور اسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
افغان میڈیا نے بتایا کہ طالبان حکام نے اب تک دھماکے کے حوالے سے کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی دھماکے کی اصل وجہ واضح کی گئی ہے۔ تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر میں نصب بارودی مواد کے پھٹنے کی وجہ سے ہوا۔
یہ واقعہ افغان طالبان کے لیے ایک اور تشویشناک واقعہ ہے، کیونکہ مولوی نعمان ایجنسی کے اعلیٰ عہدے داروں میں شمار ہوتے تھے اور ان کا قریبی تعلق انٹیلی جنس چیف عبد الحق واثق سے تھا۔ دھماکے کے بعد علاقے میں حفاظتی اقدامات سخت کر دیے گئے اور مقامی حکام نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ اس دھماکے کے بعد طالبان کے اندرونی سکیورٹی امور اور دھماکوں کے خطرات پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، اور یہ واقعہ طالبان کی سکیورٹی ایجنسی کے لیے بڑا دھچکہ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 477 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 488 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 451 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 327 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 349 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 912 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8971 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4835 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3714 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3584 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2572 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2326 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C