افغانستان: لشکر جھنگوی کے اہم کمانڈر عبدالوہاب لاڑک قندہار میں ہلاک
👁️ 87 بار دیکھا گیا
افغانستان: لشکر جھنگوی کے اہم کمانڈر عبدالوہاب لاڑک قندہار میں ہلاک
اسلام آباد (ڈیلی اردو) پاکستان میں دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی کا اہم کمانڈر عبدالوہاب لاڑک افغانستان میں ہلاک ہوگیا ہے۔
افغانستان کے ضلع قندھار میں 22 مارچ کو نامعلوم افراد نے پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد عبدالوہاب لاڑک عرف حکیم علی جان عرف حکیم صالح عرف خوشی محمد عرف خانہ بدوش کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
عبدالوہاب لاڑک کا بنیادی طور پر تعلق کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی عثمان سیف اللہ کُرد گروپ سے تھا اور یہ پورے ملک اور بالخصوص سندھ میں متعدد دہشت گرد کاروائیوں میں ملوث تھا۔
اگست 2020 میں عبدالوہاب لاڑک اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ کالعدم تحریک طالبان پاکستان میں شامل ہوگیا تھا۔
اپنی ہلاکت کے وقت عبدالوہاب لاڑک ٹی ٹی پی سندھ کا امیر تھا اور سی ٹی ڈی سندھ کی انتہائی مطلوب دہشت گروں کی لسٹ (ریڈ بُک) میں شامل تھا۔
عبدالوہاب لاڑک 30 جنوری 2015 کو شکار پور میں امام بارگاہ پر خودکش حملے میں ملوث تھا، اس واقعے میں شیعہ کمیونٹی کے 53 افراد ہلاک جب کہ 57 افراد زخمی ہوئے۔
عبدالوہاب لاڑک نے ہی پاکستان ایئر فورس کی کوئٹہ میں واقع سمنگلی بیس پر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔
اس کے علاوہ عبدالوہاب لاڑک کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ اور شمالی وزیرستان میں متعدد دہشت گرد کاروائیوں میں بھی ملوث تھا۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ عبدالوہاب لاڑک اپنے مرنے سے قبل بھی کراچی میں خودکش حملے کرانے کی منظم منصوبہ بندی کررہا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مہمند میں پولیس گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ، افسر سمیت 2 اہلکار ہلاک
03/July/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں امریکی مداخلت پر فیصلہ کن اور فوری جواب دینگے، ایرانی فوج
02/July/2026 👁️ 44 بار دیکھا گیا
بنوں میں دہشت گردوں نے گرلز اسکول کو بم سے اڑا دیا
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
روس کا یوکرین پر بیلسٹک، کروز میزائلوں اور ڈرونز سے حملہ، 20 افراد ہلاک
02/July/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
نوشہرہ: اکوڑہ خٹک میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، خودکش جیکٹ برآمد
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
شام: دمشق میں دھماکا، 7 افراد ہلاک اور 16 زخمی
02/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8880 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4675 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3500 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2500 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2256 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1945 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C