افغانستان میں البیرونی یونیورسٹی کی بس کے قریب دھماکا، 4 لیکچرار ہلاک، 13 زخمی
👁️ 143 بار دیکھا گیا
افغانستان میں البیرونی یونیورسٹی کی بس کے قریب دھماکا، 4 لیکچرار ہلاک، 13 زخمی
کابل (ڈیلی اردو) افغانستان کے صوبے پروان کے ضلع بگرام میں ہفتے کی دوپہر البیرونی یونیورسٹی کی ایک بس پر بم حملے میں کم ازکم چار لیکچرار ہلاک اور 13 سے زائد زخمی ہو گئے۔
افغان میڈیا کے مطابق یونیورسٹی بس کو بگرام میں نشانہ بنایا گیا۔ بس میں 17 کے قریب اساتذہ اور تعلیمی عملہ سوار تھا۔ دھماکا اتنا شدید تھا کہ یونیورسٹی بس مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔
ریسکیو ادارے کے عملے نے بس کو کاٹ کر زخمیوں کو باہر نکالا اور قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں 4 لیکچرار کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں پروفیسر میوند نجرابی، پروفیسر نور احمد احمدی شامل ہے۔ جبکہ زخمیوں میں یونیورسٹی ہیڈ عبدالقہار سروری سمیت 13 افراد زخمی ہوگئے۔
ہسپتال ذرائع کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
پروان پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم اس علاقے میں طالبان سمیت کئی جنگجو گروہ متحرک ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان سے غیرملکی فوجیوں کے انخلا کا عمل شروع ہوگیا ہے جب کہ قطر میں ہونے والے بین الافغان مذاکرات بھی کسی نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہوگئے جس کے باعث ملک میں پُرتشدد کارروائیوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
چاغی میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 مبینہ دہشت گرد ہلاک
17/October/2026 👁️ 68 بار دیکھا گیا
ایران نے سعودی عرب پر حوثی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام مسترد کردیا، ریاض اور حوثیوں میں ثالثی کی پیشکش
17/October/2026 👁️ 176 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز بحری آمدورفت کے لیے کھلی ہے، ایران کی ناکہ بندی برقرار ہے، امریکی فوج کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کا مصنوعی ذہانت سے لیس جدید تارپیڈو کا تجربہ کامیاب ہونے کا دعویٰ
17/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
حوثی باغیوں کے خلاف اسرائیلی مدد لینے کا سعودی عرب کو ٹرمپ کا مشورہ
17/October/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
اورکزئی میں پولیس اور سکاؤٹس کی مشترکہ کارروائی، 10 دہشتگرد ہلاک
16/October/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26378 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15615 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11910 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9258 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7517 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5461 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C