افغانستان میں امن قائم ہے، غیر ریاستی گروہوں کی موجودگی بے بنیاد ہے: ترجمان طالبان
👁️ 199 بار دیکھا گیا
افغانستان میں امن قائم ہے، غیر ریاستی گروہوں کی موجودگی بے بنیاد ہے: ترجمان طالبان
کابل (ڈیلی اردو) طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے ملک میں کسی بھی بیرونی یا غیر ریاستی گروہ کی موجودگی کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ افغانستان میں امن قائم ہے
انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا ہے کہ ’ہم یقین دلاتے ہیں کہ افغانستان محفوظ ہے، یہاں کوئی بیرونی یا شدت پسند گروہ موجود نہیں۔‘
ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کرتے ہوئے لکھا کہ ’داعش کو افغانستان میں شکست دی گئی ہے لیکن بدقسمتی سے اس نے پڑوسی ممالک میں ٹھکانے بنا لیے ہیں۔‘
ان کے مطابق ’جب ہم کہتے ہیں کہ افغانستان کی زمین کسی کے خلاف استعمال نہیں ہوگی، اس کا مطلب ہے کہ کسی کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں۔‘
طالبان کے ترجمان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں داعش سمیت دیگر غیر ملکی گروہوں کی افغانستان میں موجودگی پر تشویش ظاہر کی گئی۔
اقوامِ متحدہ کی انسدادِ دہشت گردی کمیٹی کی سربراہ ناتالیا گیرمن نے کہا کہ گزشتہ چھ ماہ میں داعش نے دنیا بھر میں دہشت گرد حملے کیے ہیں جن کے تباہ کن اثرات مرتب ہوئے۔
پاکستان، چین، امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک کے نمائندوں نے افغانستان میں داعش کی شاخ خراسان کی موجودگی کو خطے اور دنیا کے لیے ’سنگین خطرہ‘ قرار دیا۔
یاد رہے کہ طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد اس تنظیم نے افغانستان میں متعدد حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
دوسری جانب اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نمائندے عاصم افتخار احمد نے بھی کہا ہے کہ طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد دہشت گرد گروہوں نے نئی جان پکڑ لی ہے۔
انھوں نے بتایا کہ پاکستان نے تقریباً چار ماہ سے دہشت گردی، خصوصاً تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے متعلق خدشات کے باعث افغانستان کے ساتھ تجارت اور آمدورفت روک دی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 199 بار دیکھا گیا
ہنگو میں دہشت گردوں کا یو بی ایل بینک پر حملہ، منیجر اور کیشیئر کو اغوا کرلیا
04/August/2026 👁️ 132 بار دیکھا گیا
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 238 بار دیکھا گیا
کراچی میں پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ، اسلحہ بھی لے گئے
04/August/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں داعش کے ٹارگٹڈ حملے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا ارشاد عاجز ہلاک
04/August/2026 👁️ 204 بار دیکھا گیا
سوات: کبل پولیس اسٹیشن کے باہر خودکش حملہ، 6 پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد ہلاک، 30 زخمی
03/August/2026 👁️ 187 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9012 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4897 بار دیکھا گیاٹرمپ کا ایران پر ’انتہائی سخت‘ حملوں کا حکم، تہران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا انتباہ
01/August/2026 👁️ 4554 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3760 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3631 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2618 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C