افغانستان میں لاشوں کی بےحرمتی ناقابلِ قبول اور انسانیت سوز ہیں، پاکستان
👁️ 227 بار دیکھا گیا
افغانستان میں لاشوں کی بےحرمتی ناقابلِ قبول اور انسانیت سوز ہیں، پاکستان
اسلام آباد (ڈیلی اردو) ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان مسئلے کے پُرامن حل کے لیے تعمیری مذاکرات میں مصروف ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بار بار افغانستان میں فتنۃ الخوارج کی موجودگی کی نشاندہی کی اور 11 تا 15 اکتوبر کے دوران سرحد پر طالبان کے اشتعال انگیز حملوں پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ پاکستان نے اپنے دفاع کے حق کے تحت طالبان کے حملوں کو مؤثر طور پر پسپا کیا۔
ترجمان کے مطابق طالبان فورسز اور ان کے زیر استعمال دہشت گرد ٹھکانوں کو بھاری نقصان پہنچایا گیا، اور جوابی کارروائی شہری آبادی کے خلاف نہیں بلکہ دہشت گرد عناصر کے خلاف تھی۔ کارروائی کے بعد طالبان کی درخواست پر 15 اکتوبر کی شام 6 بجے سے 48 گھنٹوں کی جنگ بندی نافذ کی گئی۔
شفقت علی خان نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر فائرنگ اور کشیدگی کے باعث اس وقت تجارتی سرگرمیاں معطل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان میں لاشوں کی بےحرمتی اور تشدد کے واقعات ناقابلِ قبول اور انسانیت سوز ہیں، اور افغان حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان جرائم میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔
انہوں نے پاکستان کی توقع ظاہر کی کہ طالبان حکومت اپنے وعدوں کے مطابق اپنی سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہیں ہونے دے گی اور دہشت گرد عناصر کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے گی۔
پاکستان، کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے تعلق رکھنے والے عسکریت پسندوں کیلئے خوارج کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بنوں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، ٹی ٹی پی کے 6 دہشتگرد ہلاک
29/September/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
یمن : باب المندب کے قریب اہم حوثی کمانڈر سفیان الحمیری ہلاک
28/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
حماس سربراہ کا پہلا انٹریو: یمن صورتحال پر ثالثی کی پیشکش، دونوں فریقین سے مذکرات پر زور
28/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
شام: درعا میں دستی بم کے دھماکے سے خاتون ہلاک، شوہر شدید زخمی
28/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ٹی ٹی پی کے 4 دہشتگرد ہلاک
28/September/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشتگرد حملوں اور پولیس نقصانات میں اضافہ، وائٹ پیپر میں حکومت سے جواب طلب
28/September/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26342 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15589 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11876 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9204 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7480 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5305 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C