افغانستان پر الزام لگانا حقیقت سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، عنایت اللہ خوارزمی
👁️ 63 بار دیکھا گیا
افغانستان پر الزام لگانا حقیقت سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے، عنایت اللہ خوارزمی
کابل (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے پی) پاکستان کی فوج نے منگل کو کہا تھا کہ مارچ میں چینی انجینئرز اور ایک پاکستانی ڈرائیور پر خود کُش حملے کی منصوبہ سازی ہمسائے ملک افغانستان میں کی گئی تھی اور یہ کہ بمبار افغان شہری تھا۔ اس خودکش بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل احمد شریف نے ایک بیان میں کہا کہ 26 مارچ کو بشام میں ہونے والے حملے کے پیچھے چار افراد کا ہاتھ تھا اور انہیں صوبہ خیبرپختونخوا سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
طالبان کی وزارت دفاع کے ترجمان عنایت اللہ خوارزمی نے بدھ کو ایک بیان میں کہا، ”افغانستان پر الزام لگانا دراصل ایسے واقعات کی حقیقت سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے اور ہم اسے سختی سے مسترد کرتے ہیں۔‘‘ خوارزمی کا مزید کہنا تھا، ”خیبر پختونخوا کے ایک ایسے علاقے میں، جو پاک فوج کے سخت حفاظتی انتظامات میں ہے، میں چینی شہریوں کا قتل پاکستانی سکیورٹی اداروں کی کمزوری کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ امارت اسلامیہ نے چین کو یقین دلایا ہے کہ اس واقعے میں افغان ملوث نہیں تھے۔
The Statement of the Spokesperson of the National Defense Ministry of Afghanistan in Response to the Claims of the Pakistan Army pic.twitter.com/eXDB7pq4JL
— عنایت الله خوارزمی (@Omar_Mansoor7) May 7, 2024
دوسری جانب وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا کہ افغان طالبان نے اقتدار میں آنے سے پہلے بین الاقوامی برادری کے سامنے وعدہ کیا تھا کہ افغان سرزمین کو کسی بھی ملک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال ہونے کی اجازت نہیں دی جائے گی، تاہم افغان حکام اپنے کیے ہوئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
خوارزمی نے پاکستانی حکام کے دعوؤں کا جواب یہ کہتے ہوئے دیا، ”پاکستانی سرزمین ہمارے خلاف استعمال ہو رہی ہے، جس کا پاکستان کو جواب دینا چاہیے۔‘‘
خیال رہے کہ مارچ میں پاکستان کے شمال مغربی صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں پاکستان کے سب سے بڑے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ داسو ڈیم کی طرف جاتے ہوئے پانچ چینی انجینئرز کی گاڑی سے ایک خودکُش حملہ آور نے دھماکا خیز مواد سے بھری کار ٹکرا دی تھی، جس کے نتیجے میں ان چینی کارکنوں سمیت ان کا پاکستانی ڈرائیور بھی ہلاک ہو گیا تھا۔
چین پاکستان راہدری کے اقتصادی منصوبوں کے تحت پاکستان کے مختلف حصوں میں کام کرنے والے چینی ورکرز گزشتہ سالوں میں متعدد بار دہشت گردی کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔ جولائی 2021ء میں، کم از کم 13 افراد، جن میں نو چینی شہری بھی شامل تھے، اس وقت مارے گئے تھے، جب ایک خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی دھماکہ خیز مواد سے اڑا دی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار ہلاک
23/July/2026 👁️ 354 بار دیکھا گیا
بلوچستان کے تین اضلاع سے سات افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد
23/July/2026 👁️ 332 بار دیکھا گیا
امریکہ نے سعودی عرب کو جوہری پروگرام شروع کرنے کی اجازت دے دی
23/July/2026 👁️ 267 بار دیکھا گیا
مہمند میں سیکیورٹی فورسز کی بی ڈی ٹیم پر دھماکا، 3 اہلکار ہلاک، 4 زخمی
23/July/2026 👁️ 267 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشت گرد ہلاک، 2 خواتین خودکش بمبار گرفتار
23/July/2026 👁️ 295 بار دیکھا گیا
حوثیوں کی سعودی عرب کو دھمکی، پاکستان نے سخت وارننگ جاری کر دی
23/July/2026 👁️ 505 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8970 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4831 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3712 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3582 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2570 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2324 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C