افغانستان: کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری ”داعش‘‘ نے قبول کرلی
👁️ 32 بار دیکھا گیا
افغانستان: کابل میں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کی ذمہ داری ”داعش‘‘ نے قبول کرلی
کابل + اسلام آباد (ڈیلی اردو/ڈی پی اے) دہشت گرد گروہ داعش خراسان نے اتوار کو جاری کیے گئے ایک بیان میں پاکستانی ایمبیسی پر حملےکی ذمہ داری قبول کی ہے۔ جمعے کے روز کابل حملے میں پاکستانی سفارت خانے کا ایک سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا تھا۔
https://twitter.com/ShabbirTuri/status/1599454483678756864?t=2bmvA_dtw3J1QilzOXd7gA&s=19
پاکستانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ اس دعوے کی ”حقیقت کی تصدیق‘‘ کے عمل میں ہے، جس کے تحت ‘اسلامک اسٹیٹ صوبہ خراسان‘ (آئی ایس کے پی) نے کابل میں پاکستانی سفارت خانےپر حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس ضمن میں اتوار کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا، ”پاکستان نے اطلاعات دیکھی ہیں کہ آئی ایس کے پی نے دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ”آزادانہ طور پر اور افغان حکام کے ساتھ مشاورت سے ہم ان رپورٹس کی سچائی کی تصدیق کر رہے ہیں۔‘‘ پاکستانی ترجمان کا کہنا تھا، ”اس کے باوجود دہشت گردانہ حملہ اس خطرے کی ایک اور یاد دہانی ہے، جو دہشت گردی سے افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کو لاحق ہے۔ اس خطرے کو شکست دینے کے لیے ہمیں اپنی تمام اجتماعی طاقت کے ساتھ پختہ طور پر کام کرنا چاہیے۔‘‘
‘اسلامک اسٹیٹ‘ خراسان نے ذمہ داری قبول کر لی
قبل ازیں دہشت گرد گروہ ‘اسلامک اسٹیٹ‘ نے اتوار کے روز اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ اس نے پاکستانی سفیر کو نشانہ بنایا تھا۔ عربی زبان میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیے گئے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ دو مسلح حملہ آوروں نے اس وقت پاکستانی سفیر اور ان کے محافظوں پر ”درمیانے ہتھیاروں اور سنائپرز‘‘ سے حملہ کیا، جب وہ سفارت خانے کے صحن میں تھے۔
پاکستانی سفارت خانے پر حملہ
افغان دارالحکومت میں پاکستانی سفارتخانے میں جمعے کو گولی لگنے سے ایک پاکستانی سکیورٹی گارڈ زخمی ہو گیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس واقعے کو کابل میں پاکستانی سفارتی مشن کے سربراہ عبید الرحمان نظامانی پر “قاتلانہ حملے” کا اقدام قرار دیا۔
کابل پولیس کے ایک ترجمان کے مطابق طالبان سکیورٹی فورسز نے واقعے کے بعد قریبی عمارت کو گھیرے میں لے کر فائرنگ کا سلسلہ روکا اور ایک ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر کے دو ہلکے ہتھیار بھی قبضے میں لے لیے۔طالبان کے وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے گزشتہ روز حملے کی مذمت کی تھی۔
گرفتار ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق اس ملزم نے پولیس کو دیکھ کر رسی کا استعمال کرتے ہوئے چھلانگ لگا کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کی یہ کوشش ناکام بنا دی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ ملزم نے جس عمارت کو حملے کے لیے استعمال کیا اس کے تین کمروں میں بارودی سرنگیں بھی بچھا رکھی تھیں۔ ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ مرکزی ملزم کے علاوہ ایک اور ملزم کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کی شناخت بھی ظاہر نہیں کی گئی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکا کو نئے حملے پر سخت جواب دینے کا انتباہ، خطے کے دیگر ممالک کو بھی تنبیہ
20/September/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C