افغانستان کو پاکستان پر حملوں کیلئے لانچ پیڈ نہیں بننے دینگے، نیڈ پرائس
👁️ 40 بار دیکھا گیا
افغانستان کو پاکستان پر حملوں کیلئے لانچ پیڈ نہیں بننے دینگے، نیڈ پرائس
واشنگٹن (ڈیلی اردو) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ محسوس ہوتا ہے کہ طالبان وعدوں کو پورا کرنے کے قابل نہیں ہیں۔
افغانستان میں دہشت گرد دوبارہ منظم ہوئے تو کارروائی کریں گے۔ ہفتہ وار بریفنگ میں ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ امریکا کو خدشہ ہے کہ افغانستان ایک بار پھردہشتگردوں کی پناہ گاہ نہ بن جائے۔
نیڈ پرائس کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلقات کو قدر ی نگاہ سے دیکھتے ہیں، پاکستان خطے میں اہم شراکت دار ہے۔ امریکا پاکستان میں کسی ایک امیدوار یا کسی ایک شخصیت کو ترجیح نہیں دیتا۔ افغانستان میں دہشتگردوں کے دوبارہ جمع ہونے کی صورت میں منظم کارروائی کی دھمکی دینے والے نیڈ پرائس نے کہا کہ دیکھنا ہے دہشتگرد افغانستان کو پاکستان پرحملوں کے لیے لانچ پیڈ کے طور پراستعمال نہ کریں۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے خارجہ سیکریٹری ڈاکٹر اسد مجید کی ماضی میں ڈونلڈ لوسے ملاقات کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی جانب سے امریکا مخالف مہم سے متعلق سوال پر کہا کہ ہم نے مسلسل ان افواہوں کی تردید کی ہے، ہم صرف پاکستان کے آئینی نظام کے مفاد میں ہیں اور کسی ایک امیدوار یا کسی ایک شخصیت کو دوسرے پر ترجیح نہیں دیتے۔
نیڈ پرائس نے بریفنگ میں بتایا کہ دو طرفہ تعلقات بڑھانے کے لیے پاکستان کو پیشہ ورانہ فوجی تعلیم، آپریشنل اور تکنیکی کورسز فراہم کرنے والے انٹرنیشنل ملٹری ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ پروگرام سے گرانٹ ملتی ہے، یہ تعاون پاکستان کی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیتوں کو بہتر بناتا ہے اور دونوں ممالک کے فوجی تعاون کو مستحکم بناتا ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ امریکا خطے میں شراکت داروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کیلئے پُرعزم ہے، خطرات سے نمٹنے کے لیے جو بن پڑا کریں گے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز کا ڈرون حملہ ، 2 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
کیچ میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
20/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
ایران کا امریکا کو نئے حملے پر سخت جواب دینے کا انتباہ، خطے کے دیگر ممالک کو بھی تنبیہ
20/September/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافے پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی خارجہ پالیسی پر تنقید
20/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 118 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15564 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11848 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C