افغانستان کے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ کی تنبیہ
👁️ 34 بار دیکھا گیا
افغانستان کے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں، اقوام متحدہ کی تنبیہ
نیو یارک (ڈیلی اردو/اے ایف پی/اے پی/روئٹرز) اقوام متحدہ کے مطابق اس وقت افغانستان کی معیشت کو زندہ رکھنا بہت اہم ہے ورنہ لاکھوں افغان مفلسی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ ادھر چین نے افغان قومی اثاثوں کو منجمد کرنے کے امریکی فیصلے پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔
افغانستان کے لیے اقوام متحدہ کی خصوصی سفیر دیبورا لیونز نے نو ستمبر جمعرات کے روز کہا کہ طالبان کے ہاتھ پیسہ نہ لگنے دینے کے لیے افغانستان کے فنڈز کو روکنے کا جو فیصلہ کیا گیا ہے اس سے فائدے کے بجائے افغان عوام کو مزید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کی خصوصی نمائندہ نے سلامتی کونسل کو بتایا کہ گرچہ طالبان حکومت کے حوالے سے تشویش لاحق ہے تاہم اس کے باوجود اس وقت ملک کو پیسوں کی سخت ضرورت اور اس کی آمد کو یقینی بنانے کی بھی ضرورت ہے۔
ان کا کہنا تھا، ”معیشت کو مزید چند مہینوں تک سانس لینے کی اجازت دینے کی ضرورت ہے، اس سے طالبان کو لچک کا مظاہرہ کرنے اور اس بار چیزوں کو مختلف انداز سے کرنے کا حقیقی موقع بھی فراہم کیا جا سکتا ہے، خاص طور پر انسانی حقوق، حقوق نسواں اور انسداد دہشت گردی کے نقطہ نظر کے حوالے سے۔”
تباہی سے بچنے کیلئے پیسوں کی ضرورت
دیبورا لیونز نے اقوام متحدہ کی 15 رکنی سلامتی کونسل کو بتایا کہ فنڈز روک دینے سے، ”ایک ایسی شدید معاشی بدحالی کا سلسلہ شروع ہوگا، جو مزید لاکھوں افراد کو افلاس اور بھوک کا شکار بنا سکتی ہے۔ اس سے افغانستان سے پناہ گزینوں کی ایک اور بڑی لہر اٹھ سکتی ہے اور اصل میں اس سے افغانستان نسلوں کے لیے پیچھے جا سکتا ہے۔”
ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر، ”معیشت اور سماجی نظام کو مکمل طور پر تباہی سے بچانے کے لیے” افغانستان میں پیسے پہنچانے کی سخت ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ امریکا نے افغانستان کی تقریباً نو ارب ڈالر کی رقم کو فی الوقت روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس میں سے بیشتر رقم نیویارک کی وفاقی بینکوں میں جمع ہے اور بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ طالبان کو دیکھنا چاہتی ہے کہ آخر وہ کیا کرتے ہیں اور اسی کی بنیاد پر کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔ طالبان کی بیشتر رقم کا حصہ ان کی خود کی قومی بینک میں ہونے کے بجائے باہر ہے اور طالبان کو ابھی عالمی مالیاتی فنڈ تک رسائی بھی نہیں ہے۔
افغانستان یوں بھی اب تک بہت زیادہ بیرونی امداد پر انحصار کرتا رہا ہے اور بیشتر ممالک نے اسے بھی روک دیا ہے۔ لیونز کے مطابق اس وقت حالت یہ ہے کہ حکام سرکاری ملازمین کی تنخواہ بھی دینے سے قاصر ہیں۔
چین کی امریکا پر تنقید
اس دوران نے چین نے بڑی تیزی سے طالبان کے ساتھ ایک سطح تک سفارتی روابط استوار کر لیے ہیں اور گزشتہ روز اس نے افغانستان کے لیے تقریبا ًتیس لاکھ امریکی ڈالر کی امداد کا بھی اعلان کیا تھا۔ چین کا کہنا ہے کہ امریکا افغان مرکزی بینکوں کے اثاثوں کو سودے بازی کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جس سے بالآخر افغانستان کے لوگوں کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔
اقوام متحدہ میں چین کے نائب سفیر جینگ شوانگ کا کہنا تھا، ”یہ اثاثے افغانستان کے ہیں اور ان کو افغانستان کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے، دھمکیوں کے لیے نہیں۔”
دریں اثنا اقوام متحدہ نے افغانستان کی امداد کے لیے آئندہ پیر کو ایک کانفرنس طلب کرنے کا منصوبہ تیار کیا ہے تاہم مسئلہ یہ ہے کہ ابھی تک کسی بھی ملک نے طالبان کی حکومت کو تسلیم نہیں کیا اور اس حوالے سے مستقبل کی حکمت عملی بھی نہیں طے کی جا سکی ہے، اس لیے بیرونی امداد کا فوری امکان کم ہے۔
غیر واضح سمت
بہت سے ممالک نے افغانستان کو امداد جاری رکھنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے تاہم اس کے لیے ایک اہم شرط یہ ہے کہ وہ دیکھنا چاہتے ہیں آخر انسانی حقوق اور حقوق نسواں کے حوالے سے طالبان کا رویہ کیا ہو گا۔ طالبان حکومت کی پالیسیاں بھی ابھی واضح نہیں ہیں اس لیے اکثر ممالک اس بات کے منتظر ہیں کہ آخر طالبان کی سمت کیا ہو گی۔
نوبل انعام یافتہ پاکستانی خاتون ملالہ یوسف زئی نے سلامتی کونسل سے کہا ہے کہ دنیا کے ممالک کو چاہیے کہ وہ طالبان پر اس بات کے لیے زور ڈالیں کہ بچیوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رہے اور طالبات کو اسکول جانے کی مکمل آزادی ہونی چاہیے۔
ان کا کہنا تھا، ”ہمیں لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت کرنی ہو گی کیونکہ یہ ان کا بنیادی حق ہے۔”
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر امریکی حملوں کی نئی لہر، دوسرے روز بھی چابہار اور دیگر مقامات پر بمباری
09/July/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت حملے میں ہلاک پولیس اہلکاروں کی تعداد 27 ہوگئی
08/July/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
ایران کے ساتھ عبوری جنگ بندی ڈیل ختم ہو چکی، امریکی صدر ٹرمپ
08/July/2026 👁️ 138 بار دیکھا گیا
بلوچستان: لسبیلہ می فوجی قافلے پر بم حملہ، 11 سکیورٹی اہلکار ہلاک
08/July/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
یوکرینی ڈرونز کے روسی آئل ریفائنریز، ٹینکرز اور پائپ لائن تنصیبات پر حملے
08/July/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
بلوچستان: زیارت میں طالبان کے حملے میں دو ایس ایچ اوز سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک، متعدد لاپتا
08/July/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8908 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4737 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3528 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2524 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2279 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1966 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C