افغانستان: ہلمند میں القاعدہ کیمپ پر امریکی ڈرون حملہ
👁️ 40 بار دیکھا گیا
افغانستان: ہلمند میں القاعدہ کیمپ پر امریکی ڈرون حملہ
اسلام آباد (ش ح ط) افغانستان کے صوبہ ہلمند میں امریکی جاسوس طیارے نے مبینہ طور پر القائدہ کے کیمپ باسٹن پر حملہ کیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ضلع نوا کے کیمپ باسٹن میں جاسوس طیارے سے میزائل فائر کیے گئے جس کے بعد علاقے سے دھوئیں کے بادل بھی اٹھتے دیکھے گئے جب کہ علاقے میں ڈرون طیاروں کی نچلی پروازیں بھی جاری رہیں۔
افغانستان کے صوبہ ہلمند کے ضلع نوا میں ڈورن حملہ، ڈورن طیارے نے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا۔#DroneAttack #Helmand #Afghanistan @Natsecjeff
— Shabbir Hussain Turi (@ShabbirTuri) August 24, 2022
انٹیلی جنس ذرائع کے بقول حملے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی جنگجو ہلاک بتائے جا رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والوں کے بارے میں سردست کچھ نہیں کہا جاسکتا البتہ غالب امکان یہی ہے کہ ہلاک ہونے والوں غیر ملکی جنگجو ہوسکتے ہیں۔
افغانستان کے معروف صحافی بلال سروری نے اپنے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ جاسوسی طیارے نے بدھ کی صبح تقریباً پانچ بجے ضلع نوا میں القائدہ کے ایک مبینہ کیمپ پر میزائل داغے ہیں۔
#AFG “ A drone strike targeted camp bastion in Helmand around 5AM. AQIS and AQ members Abu Zubair ,Abu Anas, Farooqi Qari Sulaiman and Abu Al Hassan have been present in various parts of Helmand province including inside camp bastion.” Two sources including a CT source tells me.
— BILAL SARWARY (@bsarwary) August 24, 2022
اففانستان کے صوبوں ہلمند اور قندہار سمیت دیگر علاقوں پر جاسوس طیاروں نے صبح سویرے پروازیں کیں جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس رہا۔
یہ حملہ اس کارروائی کے 22 دن بعد کیا گیا ہے جس میں القاعدہ کا سربراہ ایمن الظواہری ہلاک ہوا تھا۔
ہلمند میں افغان طالبان نے اس بارے میں تاحال کوئی بیان نہیں دیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 312 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 181 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8947 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4788 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3562 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2742 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2552 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C