افغانستان: ہلمند کے مدرسے میں دھماکا، 4 بچے ہلاک، 3 زخمی
👁️ 60 بار دیکھا گیا
افغانستان: ہلمند کے مدرسے میں دھماکا، 4 بچے ہلاک، 3 زخمی
کابل (ڈیلی اردو/وی او اے/اے پی) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں ایک مدرسے میں دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے چار بچے ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں۔
پولیس اور ڈاکٹرز کے مطابق اسکول میں دھماکہ ہفتے کو اس وقت ہوا جب بچے مدرسے کے باہر ملنے والی ان اشیا کو مدرسے کے اندر لائے، جس میں یہ بارودی مواد نصب تھا۔ بعد ازاں اس مواد میں دھماکہ ہوا جس سے بچے نشانہ بنے۔
خبر رساں ادارے ‘ایسوسی ایٹڈ پریس’ کے مطابق صوبائی پولیس چیف کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق ہلمند میں ہونے والا یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب بچوں کو دھماکہ خیز مواد ملا۔ جسے وہ اپنی درس گاہ کے اندر لے آئے اور اس سے کھیلنے لگے۔
بیان کے مطابق واقعے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے بچوں کی عمریں 7 سے 14 سال کے درمیان ہیں۔
ہلمند کے صوبائی دارالحکومت لشکر گاہ کے اسپتال کے ڈاکٹر کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے بتانا تھا کہ اس دھماکے سے تین بچوں کی اموات فوری طور پر ہو گئی تھی جب کہ ایک بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گئی۔
خیال رہے کہ افغانستان میں دہائیوں تک جنگ جاری رہی ہے اور ملک بچوں کے لیے خطرناک رہا ہے، جو عموماً اپنے خاندانوں کی مالی مدد کے لیے دھاتوں سے بنے پرزے اور اشیا جمع کرتے ہیں بعد میں ان کو فروخت کرتے ہیں۔
ملک میں پہلے بھی کئی بار ایسے واقعات پیش آ چکے ہیں جن میں غیر استعمال شدہ بارود کے پھٹنے سے بچے ہلاک اور اپاہج ہوئے ہیں۔
گزشتہ برس اگست 2021 میں افغانستان سے غیر ملکی افواج کے انخلا کے بعد طالبان نے ملک کی حکومت سنبھالی تھی، جس کے بعد امید ظاہر کی جا رہی تھی کہ ملک میں سیکیورٹی کی صورت حال بہتر ہو گی۔ تاہم پچھلے سال اگست کے بعد سے سیکیورٹی کی صورتِ حال کشیدہ ہے۔
گزشتہ روز جمعے کو بھی افغانستان کے مغربی شہر ہرات میں ایک مسجد میں دھماکے سے کم از کم 18 افراد ہلاک ہوئے۔
اس دھماکے میں طالبان کے قریب سمجھے جانے والے ایک ممتاز عالم دین اور دیگر حامی بھی نشانہ بنے۔
طالبان کے مقامی عہدیدارن کے مطابق دھماکے میں کم از کم 21 افراد زخمی بھی ہوئے۔
ہرات شہر میں دھماکا جمعے کی نماز کے دوران ہوا تھا، اس وقت عمومی طور پر مساجد نمازیوں سے بھری ہوتی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بلوچستان: مستونگ میں سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، 8 اہلکار ہلاک، متعدد زخمی
17/July/2026 👁️ 315 بار دیکھا گیا
بنوں میں تین نامعلوم افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
17/July/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 185 بار دیکھا گیا
بنوں میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک
17/July/2026 👁️ 150 بار دیکھا گیا
بنوں میں تھانہ میریان پر خودکش حملے کی کوشش ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
16/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
بلوچستان: ہرنائی سے انسپکٹر سمیت چار سکیورٹی اہلکاروں کی لاشیں برآمد
16/July/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8947 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4790 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3562 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2746 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2553 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2309 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C